Blog
Books
Search Hadith

سحری کی فضیلت اور اس کا حکم

۔ (۳۷۲۴) وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: دَعَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِالْبَرَکَۃِ فِی السُّحُوْرِ وَالثَّرِیْدِ۔ (مسند احمد: ۷۷۹۴)

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سحری اور ثرید میں برکت کی دعا فرمائی ہے۔
Haidth Number: 3724
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۲۴) تخر یـج: اسنادہ ضعیف لضعف ابن ابی لیلی۔ اخرجہ عبد الرزاق: ۱۹۵۷۱، وابویعلی: ۶۳۶۷(انظر: ۷۸۰۷)

Wazahat

فوائد:… یہ روایت تو ضعیف ہے، لیکن درج ذیل حدیث سے یہ مسئلہ ثابت ہو جاتا ہے: سیدناسلمان فارسی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((الْبَرَکَۃُ فِی ثَلَاثٍ: الْجَمَاعَاتِ وَالثَّرِیْدِ وَ السَّحُوْرِ۔)) ’’تین چیزوں میں برکت ہے، جماعتوں میں، ثرید میں اور سحری کے کھانے میں۔‘‘ (الشعب للبیہقي :۲/۴۲۶/۲، المعجم الکبیر، صحیحہ: ۱۰۴۵) روٹی کو چور کر شوربے میں بھگو کر بنائے ہوئے کھانے کو ثرید کہتے ہیں،یہ زود ہضم ہوتا ہے اور کھانے کی زیادہ مقدار سے کفایت کرتا ہے، مثلا ایک انسان دو روٹیوں کی بھوک محسوس کر رہا ہے، لیکن ایک روٹی کا بنا ہوا ثرید اسے سیر کر سکتاہے۔ اسی طرح سحری کا کھانا بھیبابرکت چیز ہے۔ کھانے میں ’’برکت‘‘ کے معانی اس میں زیادہ خیر کے ہونے کے ہیں۔