Blog
Books
Search Hadith

سحری کی فضیلت اور اس کا حکم

۔ (۳۷۲۹) عَنْ اَبِی قَیْسٍ مَوْلٰی عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ اَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کَانَ یَسْرُدُ الصَّوْمَ وَقَلَّمَا یُصِیْبُ مِنَ الْعَشَائِ اَوَّلَ الَّلیْلِ اَکْثَرَ مَا کَانَ یُصِیْبُ مِنَ السَّحَرِ، قَالَ: وَسَمِعْتُہُ یَقُوْلُ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((إِنَّ فَصْلًا بَیْنَ صِیَامِنَا وَصِیَامِ اَہْلِ الْکِتَابِ اَکْلَۃُ السَّحَرِ)) (مسند احمد: ۱۷۹۲۳)

۔ ابوقیس بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ مسلسل روزے رکھا کرتے تھے، وہ شام کو رات کے ابتدائی حصہ میں کھانا کم ہی کھاتے تھے، اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ زیادہ تر سحری ہی کرتے تھے، میں نے ان سے سنا، وہ کہتے تھے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہمارے اور اہل کتاب کے روزوں کے درمیان فرق سحری کرنا ہے۔
Haidth Number: 3729
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۲۹) تخر یـج: اخرجہ مسلم: ۱۰۹۶(انظر: ۱۷۷۷۱)

Wazahat

فوائد:… معلوم ہوا کہ اگر طبیعت کھانا کھانے پر آمادہ نہ ہو رہی ہو تو پھر بھی کھانے پینے کی معمولی مقدار استعمال کر کے اس حکم پر عمل کرنا چاہیے۔