Blog
Books
Search Hadith

سحری کے وقت اوراس کو تاخیر سے کھانے کے مستحب ہونے کا بیان

۔ (۳۷۳۱) عَنْ اَبِی ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قُلْتُ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : إِنِّی اُرِیْدُ اَنْ اَبِیْتَ عِنْدَکَ اللَّیْلَۃَ فَاُصَلِّیْ بِصَلَاتِکَ، قَاَل: ((لَا تَسْتَطِیْعُ صَلَاتِی۔)) فَقَامَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَغْتَسِلُ فَیُسْتَرُ بِثَوْبٍ وَاَنَا مَحَوَّلٌ عَنْہُ، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ فَعَلْتُ مِثْلَ ذَالِکَ ثُمَّ قَامَ یُصَلِّی وَقُمْتُ مَعَہُ حَتّٰی جَعَلْتُ اَضْرِبُ بِرَاْسِی الْجُدْرَانَ مِنْ طُوْلِ صَلَاتِہِ ثُمَّ اَذَّنَ بِلَالٌ لِلصَّلَاۃِ فَقَالَ: ((اَفَعَلْتَ؟)) قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: ((یَا بِلَالُ! إِنَّکَ لَتُؤَذِّنُ إِذَا کاَنَ الصُّبْحُ سَاطِعًا فِی السَّمَائِ وَلَیْسَ ذَالِکَ الصَّبْحُ، إِنَّمَا الصَّبْحُ ہٰکَذَا مُعْتَرِضًا۔)) ثُمَّ دَعَا بِسَحُوْرٍ فَتَسَحَّرَ۔ (مسند احمد: ۲۱۸۳۵)

۔ سیدناابوذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا : میں آج رات آپ کے ہاں بسر کرنا چاہتا ہوں تاکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اقتدا میں رات کی نماز پڑھ سکوں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میرے والی نماز کی استطاعت نہیں رکھتے۔ بہرحال رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیدار ہوئے اور کپڑے کی اوٹ میں غسل کیا، جبکہ میرا رخ دوسری جانب تھا، پھر میں نے بھی اسی طرح کیا، اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نماز شروع کر دی، (اور اتنا لمبا قیام کیا کہ) میں (تھکاوٹ یا نیند کے غلبہ کی وجہ) سے اپنا سر دیوار پر مارتا تھا،پھر سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے نماز کے لیے اذان کہی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اذان دے چکے ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بلال! تم جس وقت اذان کہتے ہو اس وقت روشنی آسمان کی طرف سیدھی جا رہی ہوتی ہے اوراس وقت صبح صادق نہیں ہوتی، صبح صادق تو اس وقت ہوتی ہے کہ جب روشنی (افق کے کناروں پر) پھیلتی ہے۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کھانا منگوا کر سحری کھائی۔
Haidth Number: 3731
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۳۱) تخر یـج: اسنادہ ضعیف، رشدین بن سعد ضعیف، وسلیمان بن ابی عثمان و حاتم بن ابی عدی مجھولان (انظر: ۲۱۵۰۳)

Wazahat

فوائد:… یہ روایت تو ضعیف ہے، بہرحال آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم واقعی طویل قیام کرتے تھے اور فجر کی بھی دو ہی اقسام ہیں: فجر کاذب اور فجر صادق۔ نمازِ فجر اور روزہ کے وقت کی ابتدا فجر صادق سے ہوتی ہے، فجر کاذب تو رات کا ہی حصہ ہے، جس میں سحری کرنا جائز ہوتا ہے اور نماز فجر ادا کرنا حرام، درج ذیل دو احادیث میں ان دو اقسام کی وضاحت کی گئی ہے۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((الْفَجْرُ فَجْرَانِ، فَجْرٌ یُقَالُ لَہُ: ذَنَبُ السَّرْحَانِ، وَھُوَ الْکَاذِبُ یَذْھَبُ طُوْلاً، وَلَا یَذْھَبُ عَرْضاً، وَالْفَجْرُ الآخَرُ یَذْھَبُ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((الْفَجْرُ فَجْرَانِ: فَجْرٌ یَحْرُمُ فِیْہِ الطَّعَامُ، وَتَحِلُّ فِیْہِ الصَّلَاۃُ، وَفَجْرٌ تَحُرُمُ فِیْہِ الصَّلَاۃُ، وَیَحِلُّ فِیْہِ الطَّعاَمُ۔)) ’’فجر کی دوقسمیں ہیں:(۱) فجر (صادق) ہے، جس میں(سحری کا کھانا) کھانا حرام ہوتا ہے اور نمازِ (فجر) پڑھنا درست ہوتا ہے اور (۲) فجرِ (کاذب) ہے، جس میں نمازِ (فجر) کی ادائیگی حرام ہوتی ہے اور (سحری کا کھانا) کھانا درست ہوتا ہے۔‘‘ (صحیح ابن خزیمۃ: ۱/۵۲/۲، حاکم: ۱/۴۲۵، بیہقی: ۱/۳۷۷، ۴۵۷، ۴/۲۱۶،صحیحہ:۶۹۳)