Blog
Books
Search Hadith

سحری کے وقت اوراس کو تاخیر سے کھانے کے مستحب ہونے کا بیان

۔ (۳۷۳۹) عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا یَمْنَعَنَّکُمْ مِنْ سَحُوْرِکُمْ اَذَانُ بِلَالٍ، وَلَا الْفَجْرُ الْمُسْتَطِیْلُ، وَلٰکِنِ الْفَجْرُ الْمُسْتَطِیْرُ فِی الاُفُقِ۔)) (مسند احمد: ۲۰۴۲۰)

۔ سیدناسمرہ بن جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی اذان اور صبح کاذب تم کو سحری کھانے سے نہ روکے،ہاں جب افق میں پھیلنے والی روشنییعنی صبح صادق ہو جائے (تو کھانے سے رک جائو)۔
Haidth Number: 3739
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۳۹) تخر یـج: اخرجہ مسلم: ۱۰۹۴(انظر: ۲۰۱۵۸)

Wazahat

فوائد:… کیونکہ سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌پہلی اذان دیتے تھے، جو طلوع فجر سے کچھ دیر پہلے رات کو دی جاتی ہے۔ جب روشنی بھیڑیے کی دم کی طرح مشرقی افق میں بلند ہوتی ہے تو اسے فجر کاذب کہتے ہیں