Blog
Books
Search Hadith

سحری کے وقت اوراس کو تاخیر سے کھانے کے مستحب ہونے کا بیان

۔ (۳۷۴۵) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ): عَنْ عَمَّتِہِ اُنَیْسَۃَ بِنْتِ خُبَیْبِ قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا اَذَّنَ ابْنُ اُمِّ مَکْتُوْمٍ فَکُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَإِذَا اَذَّنَ بِلَالٌ فَلَا تاْکُلُوْا وَلَا تَشْرَبُوْا۔)) قَالَتْ: کَانَتِ الْمَرْاَۃُ لَیَبْقٰی عَلَیْہَا مِنْ سُحُوْرِہَا فَتَقُوْلُ لِبِلَالٍ: أَمْہِلْ حَتّٰی اَفْرُغَ مِنْ سُحُوْرِی۔ (مسند احمد: ۲۷۹۸۶)

۔ (دوسری سند) خبیب اپنی پھوپھی سیدہ انیسہ بنت خبیب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے بیان کرتا ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب ابن ام مکتوم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اذان دے تو کھاتے پیتے رہا کرو، لیکن جب بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اذان دے دے تو کھانا پینا چھوڑ دیا کرو۔ سیدہ انیسہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: جب کسی عورت کی سحری باقی ہوتی تو وہ سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہتی:ذرا رک جاؤ، تاکہ میں سحری سے فارغ ہو جائوں۔
Haidth Number: 3745
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۴۵) اسنادہ صحیح۔ اخرجہ النسائی: ۲/ ۱۰، وانظر الحدیث بالطریق الاول(انظر: ۲۷۴۴۰)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث کا مفہوم تو یہی ہے کہ اِن دو اذانوں میں معمولی وقفہ ہوتا تھا، لیکن الفاظ ایسے ہیں کہ اس وقفے کی مقدار کا تعین نہیں کیا جا سکتا، البتہ درج ذیل حدیث، جس میں اس اذان کا مقصد بیان کیا گیا ہے، اس سے اس وقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((لَا یَمْنَعَنَّ اَحَدَکُمْ اَذَانُ بِلَالٍ مِنْ سُحُوْرِہٖفَاِنَّہٗیُؤَذِّنُ بِلَیْلٍ لِیَرْجِعَ قَائِمَکُمْ وَ لِیُنَبِّہَ نَائِمَکُمْ۔)) ’’سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کی اذان کسی کو سحری سے نہ روکنے پائے، کیونکہ وہ تو رات کو اس لیے اذان دیتے ہیں، تاکہ قیام کرنے والے کو لوٹا دے اور سونے والوں کو بیدار کر دے۔‘‘ (بخاری، مسلم) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ یہ اذان اس بات کی علامت ہوتی تھی کہ قیام کرنے والے قیام بند کر دیں اور سونے والے نماز فجر کی تیاری کے لیے جاگ جائیں۔ یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ فجر کی دو اذانوں کے مؤذن سیدنا بلال اور سیدنا ابن ام مکتوم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما تھے، اس باب کی اکثر احادیث سے معلوم ہوا کہ سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌سحری والی اذان دیتے تھے، لیکن سیدنا ابن ام مکتوم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کا سحری والی اذان دینا اور سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کا فجر والی اذان دینا بھی ثابت ہے۔