Blog
Books
Search Hadith

روزے کی حالت میں سینگی لگوانے کی رخصت کا بیان

۔ (۳۷۶۰) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ رَابِعٍ) قَالَ: اِحْتَجَمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم احْتِجَامَۃً فِی رَاْسِہِ وَہُوَ مُحْرِمٌ ۔ (مسند احمد: ۲۲۴۳)

۔ (چوتھی سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے احرام کی حالت میں سر پر سینگی لگوائی تھی۔
Haidth Number: 3760
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۶۰) تخر یـج:اخرجہ البخاری: ۵۷۰۰ (انظر: ۲۲۴۳)

Wazahat

فوائد:… تمام روایات کا حکم آپ کے سامنے ہے، صحیح بخاری کی روایت کا درج ذیل متن اس معاملے میں فیصلہ کن ہے: سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کہتے ہیں: اِحْتَجَمَ وَھُوَ صَائِمٌ، وَاحْتَجَمَ وَھُوَ مُحْرِمٌ۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے روزے کی حالت میں سینگی لگوائی اور احرام کی حالت میں سینگی لگوائی۔ معلوم ہوا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے احرام کی حالت میں علیحدہ اور روزے کی حالت میں علیحدہ سینگی لگوائی، ان دو چیزوں کو ایک حالت پر محمول کرنا وہم ہے۔