Blog
Books
Search Hadith

روزے کی حالت میں سینگی لگوانے کی رخصت کا بیان

۔ (۳۷۶۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّثَنِی اَبِی حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمْدِ وَحَسَنٌ قَالاَ ثَنَا ثَابِتٌ ثََنَا ہِلَالُ بْنُ عِکْرِمَۃَ قَالَ: سَاَلْتُ عِکْرِمَۃَ عَنِ الصَّائِمِ اَیَحْتَجِمُ؟ فَقَالَ: إِنَّمَا کُرِہَ لِلضُّعْفِ، ثُمَّ حَدَّثَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِحْتَجَمَ وَہُوَ مُحْرِمٌ مِنْ اَکْلَۃٍ اَکَلَہَا مِنْ شَاۃٍ مَسْمُوْمَۃٍ سَمَّتْہَا امْرَاَۃٌ مِنْ اَہْلِ خَیْبَرَ۔ (مسند احمد: ۳۵۴۷)

۔ ہلال بن عکرمہ کہتے ہیں: میں نے عکرمہ سے پوچھا کہ کیاروزے دار سینگی لگوا سکتا ہے؟ انہوں نے کہا: کمزور ہو جانے کی وجہ سے اس کو ناپسند کیا گیا ہے، پھر انہوں نے سیدناابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بیان کیا کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے احرام کی حالت میں سینگی تو لگوائی تھی، لیکن اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے زہریلی بکری کا گوشت کھا لیا تھا، جو خیبر والوں کی ایک عورت نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کھلائی تھی۔
Haidth Number: 3761
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۶۱) تخر یـج: اسنادہ صحیح۔ اخرجہ الطبرانی: ۱۱۶۹۹(انظر: ۳۵۴۷)

Wazahat

فوائد:… دونوں ابواب کی احادیث کا خلاصہ یہ ہے کہ روزے دار سینگی لگوا سکتا ہے۔