Blog
Books
Search Hadith

روزہ دار کو قے آجانے کا بیان

۔ (۳۷۶۶) عَنْ اَبِی الْجُوْدِیِّ عَنْ بَلْجٍ عَنْ اَبِی شَیْبَۃَ الْمَہْرِیِّ قَالَ وَکَانَ قَاصَّ النَّاسِ بِقُسْطَنْطِیْنِیَّۃَ، قَالَ: قِیْلَ لِثَوْبَانَ حَدِّثْنَا عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَائَ فَاَفْطَرَ۔ (مسند احمد: ۲۲۷۳۰)

۔ ابو شیبہ مہری، جوقسطنینیہ میں لوگوں کے واعظ (معتبر قصہ گو) تھے، کہتے ہیں: کسی نے سیدنا ثوبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا : آپ ہمیں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی کوئی حدیث بیان کریں، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے قے کی اور اس طرح روزہ افطار کر دیا۔
Haidth Number: 3766
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۶۶) تخر یـج: حدیث صحیح۔ اخرجہ الطیالسی: ۹۹۳، وابن ابی شیبۃ: ۳/ ۳۹، والبیھقی: ۴/ ۲۲۰(انظر: ۲۲۳۷۲)

Wazahat

فوائد:… جن روایات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ قے مطلق طور پر روزے کو توڑ دیتی ہے، ان کو حدیث نمبر (۳۷۶۴)کی روشنی میں سمجھیں گے، یعنی اگر کوئی آدمی جان بوجھ کر قے کر دیتا ہے تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اور وہ قضائی دے گا، لیکن جس آدمی پر قے غالب آ جائے تو اس کا روزہ سالم رہے گا۔