Blog
Books
Search Hadith

روزے دار کا (اپنی بیوی کا) بوسہ لینا

۔ (۳۷۷۲) عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ ثَعْلَبَۃَ بْنِ صُعَیْرٍ الْعُذْرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ مَسَحَ عَلٰی وَجْہِہِ وَاَدْرَکَ اَصْحَابَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: کَانُوْا یَنْہَوْنِی عَنِ القُبْلَۃِ تَخَوُّفًا اَنْ اَتَقَرَّبَ لِاَکْثَرَ مِنْہَا، ثُمَّ الْمُسْلِمُوْنَ الْیَوْمَیَنْہَوْنَ عَنْہَا وَیَقُوْلُ قَائِلُہُمْ: إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ لَہُ مِنْ حِفْظِ اللّٰہِ مَا لَیْسَ لِاَحَدٍ۔ (مسند احمد: ۲۴۰۶۹)

۔ سیدنا عبداللہ بن ثعلبہ بن صعیر عذری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جن کے چہرے پر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہاتھ پھیرا تھا اور انہوں نے بہت سے صحابہ کو پایا تھا، سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:صحابہ کرام اس اندیشہ کی بناء پر مجھے (اپنی بیوی کا) بوسہ لینے سے منع کیا کرتے تھے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس سے اگلی چیز کی طرف تجاوز کر جاؤں اور آج کے مسلمان (تابعین) بھی اس سے (مطلق طور پر) منع کرتے ہیں اور (بطورِ دلیل) یہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو حفاظت حاصل تھی، وہ کسی دوسرے کے لیے تو نہیںہے۔
Haidth Number: 3772
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۷۲) تخر یـج: اسنادہ صحیح علی شرط البخاری۔ اخرجہ بنحوہ الطحاوی فی ’’شرح معانی الآثار‘‘: ۲/ ۹۵ (انظر: ۲۳۶۶۹)

Wazahat

Not Available