Blog
Books
Search Hadith

بھول کر یا تاویل کر کے کھا پی لینے والے کا بیان

۔ (۳۷۸۸) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَعَنِ الْحَسَنِ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِذَا صَامَ اَحَدُکُمْ یَوْمًا فَنَسِیَ فَاَکَلَ وَشَرِبَ فَلْیُتِمَّ صَوْمَہُ فَإِنَّمَا اَطْعَمَہُ اللّٰہُ وَسَقَاہُ۔)) (مسند احمد: ۹۱۲۵)

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اور سیدناحسن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی آدمی نے روزہ رکھا ہوا ہو اور وہ بھول کر کھا پی لے تو وہ اپنا روزہ پورا کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے کھلایا اور پلایا ہے۔
Haidth Number: 3788
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۸۸) تخر یـج: اخرجہ البخاری: ۶۶۶۹، ومسلم: ۱۱۵۵ (انظر: ۹۱۳۶)

Wazahat

فوائد:… اس حکم کا تعلق فرضی اور نفلی دونوں روزوں سے ہے۔