Blog
Books
Search Hadith

بھول کر یا تاویل کر کے کھا پی لینے والے کا بیان

۔ (۳۷۹۰) عَنْ اَسْمَائَ (بِنْتِ اَبِی بَکْرٍ) ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَتْ: اَفْطَرْنَا عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِییَوْمِ غَیْمٍ فِی رَمَضَانَ ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ، قُلْتُ لِہِشَامٍ: اُمِرُوا بِالْقَضَائِ قَالَ: وَبُدٌ مِنْ ذَاکَ۔ (مسند احمد: ۲۷۴۶۶)

۔ سیدہ اسماء بنت ابی بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانہ میں ماہِ رمضان میں ایک دن بادل چھاگئے، (ہم نے سمجھا کہ سورج غروب ہو گیا) اس لیے ہم نے روزہ افطار کر لیا، لیکن بعد میں سورج نظر آنے لگ گیا۔ میں (ابواسامہ) نے ہشام سے کہا: تو پھر لوگوں کو اس روزہ کی قضاء کا حکم دیا گیا تھا؟ انھوں نے کہا: کیااس کے بغیر بھی کوئی چارہ ہے؟
Haidth Number: 3790
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۹۰) تخر یـج: اخرجہ البخاری: ۱۹۵۹(انظر: ۲۶۹۲۷)

Wazahat

فوائد:… حدیث کا آخری جملہ ’’کیا اس کے بغیر بھی کوئی چارہ ہے؟‘‘ ہشام بن عروہ کا اپنا استدلال ہے، وگرنہ ایسی صورتحال میں ایسی خطا کرنے والوں کوچاہیے کہ وہ فوراً اپنی خطا سے باز آ کر روزہ مکمل کریں، کیونکہیہ بھی بھولنے کی ہی ایک قسم ہے، ہم نے حدیث نمبر (۳۷۰۵یا۳۷۰۸) میں جس مسئلے پر بحث کی ہے، اس میں ایک شق یہ بھی تھی کہ اگرکسی آدمی کو سحری کا وقت گزر جانے کے بعد دن میں کسی وقت رمضان کا چاند نظر آنے کی خبر ملتی ہے تو وہ اسی وقت سے روزہ کی نیت کر لے گا اور اس پر کوئی قضائی نہیں ہو گی، اس حدیث میں مذکورہ مسئلہ بھی اسی قسم کا ہے۔