Blog
Books
Search Hadith

جنابت کی حالت میں صبح کرنے والے، جبکہ وہ روزے دار بھی ہو، کا بیان

۔ (۳۷۹۶) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) قَالَ: قَالَتْ عَائِشَۃُ وَ اُمُّ سَلَمَۃَ زَوْجَا النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہِ وَصَحْبِہِ وَسَلَّمَ یُصْبِحُ مِنْ اَہْلِہِ جُنُبًا فَیَغْتَسِلُ قَبْلَ اَنْ یُصَلِّیَ الْفَجْرَ ثُمَّ یَصُوْمُیَوْمَئِذٍ، قَالَ: فَذَکَرْتُ ذَالِکَ لِاَبِی ہُرَیْرَۃَ فَقَالَ: لاَ اَدْرِی اَخْبَرَنِیْ ذَالِکَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌۔ (مسند احمد: ۱۸۰۴)

۔ (تیسری سند) وہ کہتے ہیں:نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیویوں سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اور سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا دونوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی بیوی کے ساتھ مجامعت کی وجہ سے جنابت کی حالت میں صبح کرتے، پھر نماز فجر ادا کرنے سے پہلے غسل کرتے اور اس دن کا روزہ بھی رکھتے۔ وہ کہتے ہیں: جب میں نے یہ حدیث سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: میرے علم میں تو یہ حدیث نہیں ہے، البتہ سیدنا فضل بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مجھے وہ حدیث بیان کی تھی۔
Haidth Number: 3796
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۷۹۶) تخر یـج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… صحیح بخاری کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: کَذَالِکَ حَدَّثَنِیَ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ وَھُوَ اَعْلَمُ، یعنی: سیدنا فضل بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌نے مجھے اسی طرح بیان کیا تھا اور وہی اس بارے میں زیادہ جانتے ہیں۔ پیچھے حدیث گزر گئی ہے کہ ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ نے فتویٰ دیا تھا کہ جو آدمی جنبی حالت میں صبح کرے وہ روزہ نہ رکھے اور یہ بات ان کو فضل بن عباس نے بیان کی تھییہی بات ادھر مراد ہے۔ یہ بھی بیان ہو چکا ہے کہ ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ نے حدیث ملنے پر اپنے پہلے موقف سے رجوع کر لیا تھا۔ (عبداللہ رفیق)