Blog
Books
Search Hadith

روزے دار کو لغو، فحش کلامی اور غیبت سے متنبّہ کرنے اور ان امور کا روزے کے ثواب کو ضائع کر دینے کا بیان

۔ (۳۸۰۳) وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((رُبَّ صَائِمٍ حَظُّہُ مِنْ صِیَامِہِ الْجُوْعُ وَالْعَطَشُ وَرُبَّ قَائِمٍ حَظُّہُ مِنْ قِیَامِہِ السَّہَرُ۔)) (مسند احمد: ۸۸۴۳)

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ یہ بھی سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بہت سے روزے دار ایسے ہیں کہ جن کو روزے کے عوض صرف بھوک پیاس نصیب ہوتی ہے اور قیام کرنے والے بھی کئی لوگ ایسے ہیں، جن کو قیام کے عوض صرف بیداری ملتی ہے۔
Haidth Number: 3803
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۰۳) تخر یـج: اسنادہ جیّد۔ اخرجہ ابن ماجہ: ۱۶۹۰(انظر: ۸۸۵۶)

Wazahat

فوائد:… یعنی وہ مشقت اٹھانے کے باوجود اجرو ثواب سے محروم رہتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جو کوئی مسلمان عبادت والے امور سر انجام دینا چاہے تو وہ اس کے تمام تقاضے پورا کرنے کی کوشش کرے، وگرنہ وہ ایسا بیچارہ بن جائے گا کہ جو بڑا صبر کر کے دن کو روزہ رکھتا ہے، رات کو قیام کرتا ہے، لیکن تقسیم اجر کے وقت اس کو خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا جاتا ہے۔ العیاذ باللہ۔