Blog
Books
Search Hadith

روزے دار کو لغو، فحش کلامی اور غیبت سے متنبّہ کرنے اور ان امور کا روزے کے ثواب کو ضائع کر دینے کا بیان

۔ (۳۸۰۷) (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) عَنْ اَبِی عُثْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنِیْ سَعْدٌ مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ اَنَّہُمْ اُمِرُوا بِصِیَامِیَوْمٍ فَجَائَ رَجُلٌ بَعْضَ النَّہَارِ فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنْ فُلَانَۃَ وَفُلَانَۃَ بَلَغَہُمَا الْجَہْدُ فَاَعْرَضَ عَنْہُ، فَذَکَرَ الْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۲۴۰۵۶)

۔ مولائے رسول بیان کرتے ہیں کہ لوگوں کو ایک دن کا روزہ رکھنے کا حکم دیا گیا، دن کے کسی حصہ میں ایک آدمی نے آ کر کہا: اے اللہ کے رسول! فلاں فلاں عورتیں (روزے کی وجہ سے) بڑی مشقت سے دو چار ہیں، لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے منہ موڑ لیا، …۔
Haidth Number: 3807
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۰۷) تخر یـج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… فحش گوئی، شور شرابا، گالی گلوچ، سب و شتم، لعن طعن، چغلی و غیبت، لڑائی جھگڑے، کذب بیانی، جہالت والے امور، بلاشبہ ان برے کاموں سے روزہ باطل تو نہیں ہوتا ہے، لیکن اس کا اجر ضائع ہو جاتا ہے اور ممکن ہے کہ سارا اجر ضائع ہوجائے، جیسا کہ حدیث نمبر (۳۸۰۳) سے معلوم ہوتا ہے۔