Blog
Books
Search Hadith

روزے دار کو لغو، فحش کلامی اور غیبت سے متنبّہ کرنے اور ان امور کا روزے کے ثواب کو ضائع کر دینے کا بیان

۔ (۳۸۰۸) عَنْ اُبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِیَّاکُمْ وَالْوِصَالَ)) قَالَہَا ثَلَاثَ مِرَارٍ، قَالُوْا: فَإِنَّکَ تُوَاصِلُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!، قَالَ: ((إِنَّکُمْ لَسْتُمْ فِی ذَالِکَ مِثْلِی، إِنِّی اَبِیْتُیُطْعِمُنِیْ رَبِّی وَیَسْقِیْنِیْ فَاکْلَفُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِیْقُوْنَ)) (مسند احمد: ۷۱۶۲)

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تین بار فرمایا: وصال سے بچو۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ خود تو وصال کرتے ہیں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس معاملے میں تم میری طرح نہیں ہو، میں تو اس حال میں رات گزارتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا پلاتا ہے، تم اتنا عمل کیا کرو، جس کی تمہیں طاقت ہو۔
Haidth Number: 3808
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۰۸) تخر یـج: اخرجہ البخاری: ۱۹۶۶، ومسلم: ۱۱۰۳(انظر: ۷۱۶۲)

Wazahat

فوائد:… وصال کے دوران آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو کھلانے پلانے کے دو مفہوم ہو سکتے ہیں: (۱)آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے جنت کے ماکولات و مشروبات پیش کیے جاتے تھے اور ان سے وصال متاثر نہیں ہوتا، کیونکہ ان کا حکم دنیوی کھانوں سے مختلف ہے۔ (۲)اس سے مراد وہ راحت، لذت اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، جو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی وجہ سے نصیب ہوتی تھی اور اس وجہ سے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی کھانے پینے سے توجہ ہٹ جاتی تھی۔