Blog
Books
Search Hadith

رمضان کے دن میں مجامعت کرنے والے کے کفارہ کا بیان

۔ (۳۸۲۱) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) بِمِثلِہِ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَزَادَ بَدَنَۃً، وَقَالَ: عَمْرٌو فِیْ حَدِیْثِہٖ: وَاَمَرَہُ اَنْ یَصُوْمَیَوْمًا مَکَانَہُ۔ (مسند احمد: ۶۹۴۵)

۔ (تیسری سند) اسی طرح کی حدیث مروی ہے، البتہ اس میں ایک اونٹ کا صدقہ کرنے کے حکم کا اضافہ ہے۔عمرو نے اپنی روایت میں کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے حکم دیا تھا کہ وہ اس کے عوض ایک روزہ بھی رکھے۔
Haidth Number: 3821
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۲۱) تخر یـج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… مؤطا امام مالک کی روایت کے مطابق اس زیادتی کی وضاحت یہ ہے کہ پہلے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے ایک غلام آزاد کرنے کا حکم دیا، لیکن جب اس نے عدمِ استطاعت کا اظہار کیا توا ٓپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک اونٹ صدقہ کرنے کا حکم دیا، اس کے بعد روزوں اور مسکینوں کو کھانا کھلانے کی بات ہوئی۔