Blog
Books
Search Hadith

سفر میں روزہ نہ رکھنے کو افضل قرار دینے والوں کے دلائل کا بیان

۔ (۳۸۴۰) عَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ قَالَ: سَاَلْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قُلْتُ: مَا تَقُوْلُ فِی الصَّوْمِ فِی السَّفْرِ؟ قَالَ: تََاْخُذُ إِنْ حَدَّثْتُکَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا خَرَجَ مِنْ ہٰذِہِ الْمَدِیْنَۃِ قَصَرَ الصَّلَاۃَ وَلَمْ یَصُمْ حَتّٰییَرْجِعَ إِلَیْہَا۔ (مسند احمد: ۵۷۵۰)

۔ بشر بن حرب کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے پوچھا کہ تم سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ انھوں نے کہا: اگر میں تم کو بیان کروں تو تسلیم کرو گے؟ میں نے کہا: جی ہاں، انھوں نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب اس مدینہ سے باہر تشریف لے جاتے تو واپس آنے تک نماز بھی قصر کرتے تھے اور روزہ بھی ترک کر دیتے تھے۔
Haidth Number: 3840
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۴۰) تخر یـج: اسنادہ ضعیف، الحارث بن عبید، وبشر بن حرب فیھما ضعف۔ اخرجہ الطیالسی: ۱۸۶۳(انظر: ۵۷۵۰)

Wazahat

فوائد:… مزید کچھ احادیث اور ان کی فقہ ملاحظہ فرمائیں: سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: مَرَّ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِرَجُلٍ یُقَلِّبُ ظَھْرَہٗلِبَطْنِہٖ،فَسَأَلَعَنْہُ؟فَقَالُوْا: صَائِمٌیَا نَبِیَّ اللّٰہِ، فَدَعَاہُ فَأَمَرَہٗأَنْیُّفْطِرَ فَقَالَ: ((أَمَا یَکْفِیْکَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَمَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰی تَصُوْمَ۔)) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جو الٹ پلٹ ہو رہا تھا۔ آپ نے اس کے بارے میں پوچھا؟ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے نبی! یہ روزے دار ہے۔ آپ نے اسے بلایا اور روزہ افطار کرنے کا حکم دیااور فرمایا: ’’کیا تجھے یہ (نیک عمل) کافی نہیں ہے کہ تو رسول اللہ کی صحبت میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں ہے کہ تو نے روزہ رکھنا بھی شروع کر دیا۔‘‘ (أحمد: ۳/۳۲۷، ولہ طرق اخری عن جابر بنحوہ فی ’’الصحیحین‘‘ وغیرھما،الصحیحۃ: ۲۵۹۵) شیخ البانی ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ نے کہا: اس حدیث ِ مبارکہ میں بڑی واضح دلالت موجود ہے کہ اس وقت سفر میں روزہ رکھنا ناجائز ہو گا، جب مسافر کو اس کی وجہ سے تکلیف ہو گی، اسی پر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی درج ذیل دو احادیث کو محمول کیا جائے گا: ((لَیْسَ مِنَ الْبِرِّ اَلصِّیَامُ فِی السَّفَرِ۔)) ’’سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے۔‘‘ اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سفر میں روزہ نہ توڑنے والوں کے بارے میں کہا تھا: ((اُولٰئِکَ الْعُصَاۃُ۔)) ’’یہی لوگ نافرمان ہیں۔‘‘ جس آدمی کو دورانِ سفر روزہ رکھنے کی وجہ سے تکلیف نہ ہو رہی ہو تو اسے روزہ رکھنے اور نہ رکھنے کا اختیار ہے،یہ اس باب کی مختلف احادیث کا خلاصہ اور جمع و تطبیق ہے۔ (صحیحہ: ۲۵۹۵) سیدنا حمزہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ سے روایت ہے، انہوںنے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سفر میں روزہ رکھنے کے بارے میں سوال کیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((أَیُّ ذٰلِکَ عَلَیْکَ أَیْسَرُ فَافْعَلْ۔)) ’’جو تمہارے لیے آسان ہے وہ کرلو۔‘‘ (تمام في’’الفوائد‘‘ق۱۶۱/۱، صحیحہ:۲۸۸۴) اس حدیث ِ مبارکہ میں مسافر کو روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کی رخصت دینے کا سبب بیان کیا گیا ہے اور وہ ہے لوگوں کو آسانی فراہم کرنا۔ بلا شک و شبہ لوگوں کی قدرتوں اور طبیعتوں کو دیکھا جائے تو ’’آسانی‘‘ کا کوئی معین کلیہ پیش نہیں کیا جا سکتا۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ رمضان میں لوگوں کے ساتھ روزہ رکھ لینا آسان ہے اور بعد میں قضائی دینا مشکل ہے، اسی لیے وہ دورانِ سفر بھی روزہ رکھنے کا اہتمام کرتے ہیں، جبکہ بعض کا خیال ہے کہ بعد میں قضائی دینا کوئی پریشان کن معاملہ نہیں ہے، اس لیے وہ رخصت پر عمل کرتے ہیں۔ سچ فرمایا اللہ تعالیٰ نے: {یُرِیْدُ اللّٰہُ بِکُمْ الْیُسْرَ وَلَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ} (سورۂ بقرہ: ۱۵۸)…’’اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ آسانی کا ارادہ کرتے ہیں، نہ کہ مشکل کا۔‘‘ شیخ البانی نے کہا: سفر میں رمضان کے روزے رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں علماء و فقہاء کے اقوال معروف ہیں۔ یہ بات تو یقینی ہے کہ دورانِ سفر روزہ ترک کرنا رخصت ہے، ہمارا خیال ہے کہ یہی عمل محبوب ہے، الا یہ کہ روزے کی قضا دینا مشکل سمجھی جاتی ہو، ایسی صورت میں روزہ رکھ لینا ہی پسندیدہ عمل ہو گا۔ واللہ اعلم۔ اس موضوع پر وسیع مطالعہ کے خواہش مندوں کو نیل الاوطار اور اہل علم و تحقیق کی دوسری کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ (صحیحہ: ۹۳۲) سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ کہتے ہیں: اے اللہ کے رسول! میں سفر میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہوں، (اگر میں ایسے کروں تو) کیا مجھ پر کوئی گناہ ہو گا؟ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جواباً فرمایا: (( ھِیَ رُخْصَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَمَنْ أَخَذَبِھَا فَحَسَنٌ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یَصُوْمَ، فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِ۔)) ’’یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے رخصت ہے، جو اس کو قبول کرے گا، سو اچھی بات ہو گی اور جو روزہ رکھنا چاہے، تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں۔‘‘(صحیح مسلم) شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے (المنتقی) میں کہا: اس حدیث میں قوی دلالت پائی جاتی ہے کہ سفر میں روزہ نہ رکھنا افضل ہے۔ اس استدلال کی وجہ یہ ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’(روزہ رکھنے والے پر) کوئی گناہ نہیں ہوگا۔‘‘ ان الفاظ سے پتہ چلتا ہے کہ دورانِ سفر روزہ رکھنے کی بہ نسبت روزہ نہ رکھنا راجح اور افضل ہے۔ لیکن ہمارا خیال ہے کہ اس حدیث کا یہ ظاہری مفہوم مراد نہیں ہے، کیونکہیہاں گناہ کی نفی سے مراد یہ ہے کہ سفر میں روزہ رکھنا جائز ہے اور ایسا کرنے والے پر کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ درج ذیل حدیث سے یہ استدلال کرنا ممکن ہے کہ سفر میں روزہ نہ رکھنا افضل ہے: نبی ٔکریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ اَنْ تُؤتٰی رُخَصُہٗکَمَایَکْرَہُ اَنْ تُؤتٰی مَعْصِیَتُہٗ۔ وَفِیْ رِوَایَۃٍ: کَمَا یُحِبُّ اَنْ تُؤتٰی عَزَائِمُہُ۔)) ’’بیشک اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے کہ اس کی رخصتوں پر عمل کیا جائے، جیسے وہ ناپسند کرتا ہے کہ اس کی نافرمانیوں کاارتکاب کیا جائے۔ اور ایک روایت میں ہے: جیسے وہ پسند کرتا ہے کہ اس کے لازمی امور پر عمل کیا جائے۔‘‘ اس حدیث سے یہ استدلال کرنا بالکل درست ہے کہ دورانِ سفر روزہ نہ رکھنا افضل ہے، لیکن ممکن ہے کہ حکم اس آدمی کے بارے میں ہو جو قضا دیتے وقت تنگی محسوس نہ کرتا ہو اور سفر میں روزہ کی وجہ سے اسے کوئی مشقت پیش آتی ہو، وگرنہ رخصت کا مقصود فوت ہو جائے گا۔ مزید آپ خود سوچ لیں۔ آپ تقریباً سترہ اٹھارہ احادیث اور بعض کے فوائد کا مطالعہ کر چکے ہیں، ہر قاری کے لیے فیصلہ کرنا بہت آسان ہو گیا ہے، اگر سفر کے موجودہ ذرائع اور سہولیات کو دیکھا جائے تو روزہ رکھ لینا ہی بہتر ہے، الّایہ کہ کوئی بڑی مشقت لاحق ہونے کا خطرہ ہو، بہرحال ہر سفر میں بندے کو روزہ ترک کرنے کا اختیار حاصل ہے، اور اگر کوئی آدمی حضر کی بہ نسبت سفر کے روزہ میں بہت زیادہ تکلیف محسوس کرے، تو اس کا یہ عمل (سفر میں روزہ رکھنا) قابل مذمت ہو گا۔