Blog
Books
Search Hadith

ایام تشریق کے روزوں کی ممانعت

۔ (۳۸۶۳) عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : (( یَوْمُ عَرَفَۃَ وَیَوْمُ النَّحْرِ وَاَیَّامُ التَّشْرِیْقِ عِیْدُنَا اَہْلَ اْلإِسْلَامِ وَہُنَّ اَیَّامُ اَکْلٍ وَشُرْبٍ)) (مسند احمد: ۱۷۵۱۴)

۔ سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((عرفہ کا دن، قربانی کا دن اور ایامِ تشریق ہم اہل اسلام کی عید ہیں اور یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔
Haidth Number: 3863
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۶۳) تخر یـج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم۔ اخرجہ ابوداود: ۲۴۱۹، والنسائی: ۵/ ۲۵۲، والترمذی: ۷۷۳ (انظر: ۱۷۳۷۹)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث ِ مبارکہ میں عرفہ کے دن یعنی (۹) ذوالحجہ کو بھی عید کا دن قرار دیا گیا ہے، لیکن اس دن کو روزہ رکھنا افضل ہے، اس کی وضاحت آگے آ رہی ہے۔