Blog
Books
Search Hadith

ایام تشریق کے روزوں کی ممانعت

۔ (۳۸۶۵) عَنْ مَسْعُوْدِ بْنِ الْحَکَمِ (الزُّرَقِیِّ) الْاَنْصَارِیِّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: اَمَر رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَبْدَاللّٰہِ بْنَ حُذَافَۃَ السَّہْمِیَّ اَنْ یَرْکَبَ رَاحِلَتَہُ اَیَّامَ مِنیً فَیَصِیْحُ فِی النَّاسِ: ((لَا یَصُوْمَنَّ اَحَدٌ فَإِنَّہَا اَیَّامُ اَکْلٍ وَشُرْبٍ۔)) قَالَ: فَلَقَدْ رَاَیْتُہُ عَلٰی رَاحِلَتِہِ یُنَادِی بِذَالِکَ۔ (مسند احمد: ۲۲۲۹۶)

۔ ایک صحابی رسول کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا عبداللہ بن حذافہ سہمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو حکم دیا کہ وہ منی والے دنوں میں اپنی سواری پر سوار ہو کر بآواز بلند یہ اعلان کریں کہ کوئی آدمی بھی ان دنوں میں روزہ نہ رکھے کیونکہیہ کھانے پینے کے دن ہیں۔ پھر میں نے ان کو دیکھا کہ وہ سواری پر سوار ہو کر یہ اعلان کر رہے تھے۔
Haidth Number: 3865
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۶۵) تخر یـج: مرفوعہ صحیح لغیرہ۔ اخرجہ النسائی فی ’’الکبری‘‘: ۲۸۸۰، والطحاوی: ۲/ ۲۴۶، ومالک فی ’’المؤطا‘‘: ۱/ ۳۷۶، والدار قطنی: ۲/ ۲۱۲ (انظر: ۲۱۹۵۰)

Wazahat

Not Available