Blog
Books
Search Hadith

صرف جمعہ اور ہفتہ کو روزہ رکھنے کی ممانعت کا بیان

۔ (۳۸۷۰) وَعَنْہُ اَیْضًا قَالَ: نَھٰی النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ صِیَامِیَوْمِ الْجُمْعَۃِ إِلَّا اَنْ یَکُوْنَ فِی اَیَّامٍ۔ (مسند احمد: ۸۷۵۷)

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صرف جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا، الّایہ کہ دوسرے دنوں کی عادت چل رہی ہو۔
Haidth Number: 3870
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۷۰) تخر یـج: صحیح لغیرہ۔ اخرجہ الطحاوی: ۱/ ۵۱۱، وابن راھویہ: ۲۳۷ (انظر: ۸۷۷۲)

Wazahat

فوائد:… صحیح بخاری (۱۹۷۵) اور صحیح مسلم (۱۱۴۴) میں بھی سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌کی حدیث موجود ہے، لیکن اس کے الفاظ یہ ہیں: ((لَایَصُوْمُ اَحَدُکُمْ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ اِلّٰا یَوْمًا قَبْلَہٗاَوْبَعْدَہٗ)) ’’تممیں سے کوئی آدمی جمعہ کے روز کا روزہ نہ رکھے، الا یہکہ اس سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد بھی روزہ رکھے۔‘‘