Blog
Books
Search Hadith

صرف جمعہ اور ہفتہ کو روزہ رکھنے کی ممانعت کا بیان

۔ (۳۸۷۴) عَنْ اَبِی اَیُّوْبَ الْہَجْرِیِّ عَنْ جُوَیْرِیَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دَخَلَ عَلٰی جُوَیْرِیَۃَ فِییَوْمِ جُمُعَۃٍ وَہِیَ صَائِمَۃٌ، فَقَالَ لَہَا: ((اَصُمْتِ اَمْسِ؟)) قَالَتْ: لاَ، قَالَ: تَصُوْمِیْنَ (وَفِی لَفْظٍ اَتُرِیْدِیْنَ اَنْ تَصُوْمِیْ) غَدًا؟ قَالَتْ: لَا، قَالَ: ((فَاَفْطِرِیْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۲۹۱)

۔ سیدہ جویریہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جمعہ کے دن ان کے ہاں تشریف لائے، جبکہ وہ روزہ سے تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے پوچھا: کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا؟ انہوں نے کہا: جی نہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پھر پوچھا: کیا تمہارا کل روزہ رکھنے کا ارادہ ہے؟ انھوں نے کہا:جی نہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: توپھر روزہ افطار کر لو۔
Haidth Number: 3874
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۷۴) تخر یـج: اخرجہ البخاری: ۱۹۸۶(انظر: ۲۶۷۵۵)

Wazahat

فوائد:… ان دو احادیث سے معلوم ہوا کہ جمعہ کے دن روزہ رکھنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہفتہ کے دن کا روزہ رکھنے کی بھی نیت رکھتا ہو، بصورت ِ دیگر جب اس کو اس مسئلے کا پتہ چلے گا، تو وہ روزہ توڑ دے گا۔