Blog
Books
Search Hadith

طاہر اور خارجی چیز کے ملنے کی وجہ سے بدل جانے والے پانی کا حکم

۔ (۳۸۸)۔و عَنْہَا أَیْضًا قَالَتْ: اِغْتَسَلَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَ مَیْمُوْنَۃِ مِنْ اِنَائٍ وَاحِدٍ، قَصْعَۃٍ فِیْھَا أَثَرُ الْعَجِیْنِ۔ (مسند أحمد: ۲۷۴۳۴)

سیدہ ام ہانی ؓ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اور سیدہ میمونہ ؓ نے ایک برتن سے غسل کیا، اس میں آٹے کے نشانات تھے۔
Haidth Number: 388
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۸) تخریج: حدیث صحیح، لکن ھو فی الحقیقۃ حدیثان جمعا معا، وانظر شرح ھذا الحدیث ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۳۷۸ (انظر: ۲۶۸۹۵)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ اور سیدہ میمونہ ؓکا اکٹھا غسل کرنا، یہ صحیح مسلم کی حدیث ہے اور سیدہ میمونہ ؓسے مروی ہے۔ اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کا آٹے کے نشانات والے برتن سے غسل کرنا، یہ صحیح بخاری کی حدیث ہے اور سیدہ ام ہانی ؓسے مروی ہے۔ ہم نے حدیث نمبر (۳۶۲)کی شرح میں مائے مطلق اور مائے نسبتی کے موضوع پر بحث کی ہے، وہاں اس حدیث کا ذکر بھی کیا ہے، محولہ مقام کی طرف رجوع کریں۔