Blog
Books
Search Hadith

صرف جمعہ اور ہفتہ کو روزہ رکھنے کی ممانعت کا بیان

۔ (۳۸۷۸) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُسْرٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنْ اُخْتِہِ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا تَصُوْمُوْا یَوْمَ السَّبْتِ إِلَّا فِیْمَا افْتُرِضَ عَلَیْکُمْ، فَإِنْ لَمْ یَجِدْ اَحَدُکُمْ إِلَّا عُوْدَعِنَبٍ اَوْ لِحَائَ شَجَرَۃٍ فَلْیَمْضَغْہَا۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۱۵)

۔ سیدنا عبداللہ بن بسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بہن سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا ہے: ہفتہ کا روزہ نہ رکھا کرو، الّا یہ کہ یہ ان دنوں میں آ جائے کہ جن کے روزے تم پر فرض ہیں، اگر اس دن کو کسی کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہ ہو، ما سوائے انگور کی لکڑییا درخت کے چھلکے کے، تو اسی کو چبا لے۔
Haidth Number: 3878
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۷۸) قال الالبانی: صحیح۔ اخرجہ ابوداود: ۲۴۲۱، وانظر الحدیث السابق(انظر: ۲۷۰۷۵)

Wazahat

فوائد:… ان دو احادیث ِ مبارکہ سے معلوم ہوا کہ ایسے نہ ہو کہ ہفتہ کا دن کھائے پئے بغیر گزر جائے۔