Blog
Books
Search Hadith

نفلی روزوں اوران ایام کا بیان، جن میں نفلی روزے رکھنا مستحبّ ہیں سفر میں نفلی روزہ رکھنا

۔ (۳۸۹۲) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اُتِیَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِطَعَامٍ بِمَرِّالظَّہْرَانِ، فَقَالَ لِاَبِیْ بَکْرٍ وَعُمَرَ: ((اُدْنُیَا فَکُلَا۔)) قَالَا: إِنَّا صَائِمَانِ، قَالَ: ((اَرْحِلُوْا لِصَاحِبَیْکُمْ، اِعْمَلُوا لِصَاحِبَیْکُمْ۔)) (مسند احمد: ۸۴۱۷)

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ مَرُّ الظَّہْرَانِ کے مقام پر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا ابوبکراور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے فرمایا: قریب ہو جاؤ اور کھانا کھائو۔ انہوں نے کہا: ہم تو روزے دار ہیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : لوگو! اپنے اِن ساتھیوں کو سواریاں دو اور ان کے حصے کا کام بھی کرو۔
Haidth Number: 3892
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۹۲) تخر یـج: قال الالبانی: صحیح (نسائی: ۲۲۶۴)۔ أخرجہ النسائی: ۴/ ۱۷۷(انظر: ۸۴۳۶)

Wazahat

فوائد:… آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا مقصود یہ تھا کہ چونکہ سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما روزے سے تھے، اس لیے دوسرے صحابہ کو چاہیے کہ وہ اِن کی خدمت کریں۔