Blog
Books
Search Hadith

نفلی روزوں اوران ایام کا بیان، جن میں نفلی روزے رکھنا مستحبّ ہیں سفر میں نفلی روزہ رکھنا

۔ (۳۸۹۳) عَنْ اَبِی بُرْدَۃَ بْنِ اَبِیْ مَوْسَی الاَشْعَرِیِّ وَاصْطَحَبَ ہُوَ وَیِزِیْدُ ابْنُ اَبِیْ کَبْشَۃَ فِی سَفَرٍ وَکَانَ یَزِیْدُیَصُوْمُ، فَقَالَ لَہُ اَبُوْبُرْدَۃَ: سَمِعْتُ اَبَا مَوْسَی الاَشْعَرِیَّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ مِرارًا یَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ اَوْ سَافَرَ کُتِبَ لَہُ مِنَ الاَجْرِ مِثْلُ مَا کَانَ یَعْمَلُ مُقِیْمًا صَحِیْحًا۔)) (مسند احمد: ۱۹۹۱۵)

۔ ابوبردہ بن ابی موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ وہ اور یزید بن ابی کبشہ ایک سفر میں اکٹھے ہو گئے، یزید تو سفر میں روزے رکھتا تھا، سیدنا ابوبردہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اس سے کہا: میں نے سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو کوئی بار یہ بیان کرتے سنا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : جب بندہ بیمارہو جائے یا سفر میں ہو تو اسے اتنا ہی اجر ملتا رہتا ہے، جتنا اجر اسے اس عمل کا ملتا تھا، جو وہ اقامت اورصحت کی حالت میں کرتا تھا۔
Haidth Number: 3893
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۹۳) تخر یـج: اخرجہ البخاری: ۲۹۹۶(انظر: ۱۹۶۷۹)

Wazahat

فوائد:… جس آدمی کی نفلی عبادت اس کی بیمارییا سفر کی وجہ متأثر ہو جائے، تو بغیر عمل کے اس کو اجر و ثواب ملتا رہے گا۔