Blog
Books
Search Hadith

اس پانی کے حکم کا بیان، جس کے ساتھ نجاست مل جائے اور بئرِ بضاعہ کی تفصیل

۔ (۳۹۰)۔عَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّؓ قَالَ: سَقَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِیَدِیْ مِنْ بُضَاعَۃَ۔ (مسند أحمد: ۲۳۲۴۸)

سیدنا سہل بن سعد ساعدی ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو اپنے ہاتھ سے بئرِ بُضاعہ سے پانی پلایا تھا۔
Haidth Number: 390
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۹۰) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ ام محمد بن ابی یحیی۔ أخرجہ الدارقطنی: ۱/ ۳۲، وابویعلی: ۷۵۱۹، والطبرانی فی الکبیر : ۶۰۲۶، والبیھقی: ۱/ ۲۵۹(انظر: )

Wazahat

فوائد:… بنوساعدہ کے محلے یا کنویں کے مالک یا اس مقام کا نام بُضَاعہ تھا، وہاں ایک کنواں تھا، جس کو بئرِ بُضَاعہ کہتے تھے۔ بدبودار چیزیں ڈالنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ کنواں ایسی جگہ پر واقع تھا کہ اس قسم کی متأثرہ چیزیں ہوا یا پانی کے بہاؤ کے ذریعے اس میں گرجاتی تھی، اس تاویل کی وجہ یہ ہے کہ ذی شعور لوگوں سے اس قسم کی حرکت کی توقع نہیں جا سکتی، جبکہ وہ تو پاکیزہ ترین شخصیات کا دور تھا۔ امام ابو داود نے سنن میں کہا: قتیبہ بن سعیدنے اس کنویں کے نگران سے اس کی گہرائی کے بارے میں پوچھا، اس نے کہا: اس کا زیادہ سے زیادہ پانی شرمگاہ تک آ جاتا ہے اور جب پانی کم پڑ جاتا ہے، تو پردہ والی جگہ سے نیچے تک رہتا ہے۔ امام ابو داود مزید کہتے ہیں: میں نے اپنی چادر کے ذریعے اس کنویں کے عرض کی پیمائش کی اور اس کو چھ ہاتھ چوڑا پایا، پھر میں نے باغ کا دروازہ کھولنے والے سے پوچھا کہ کیا اس کی ساخت کو تبدیل کیا گیا ہے، اس نے کہا: جی نہیں، البتہ میں نے دیکھا کہ اس کے پانی کا رنگ تبدیل ہو چکا تھا۔ معلوم ہوا کہ اس کنویں کی چوڑائی (9) فٹ تھی اور اگر اس کی لمبائی اور گہرائی (3.5) فٹ تسلیم کر لی جائے تو یہ تقریبا (3200) لٹر پانی بنتا ہے۔اس تفصیل سے ثابت ہوا کہ اس کنویں کا پانی مائے کثیر کی مقدار سے کہیں زیادہ تھا اور کثیر پانی کے بارے میں قانون یہ ہے کہ نجاست کے گرنے کی وجہ سے جب تک اس کا رنگ، بو یا ذائقہ تبدیل نہیں ہو گا، وہ اس وقت تک پاک رہے گا۔ مائے کثیر اور مائے قلیل کی وضاحت اگلے باب میں کی جائے گی۔ ان شاء اللہ تعالی۔