Blog
Books
Search Hadith

نفلی روزہ شروع کر دینے سے اس کے واجب نہ ہو جانے کا بیان

۔ (۳۸۹۶) عَنْ اُمِّ ہَانِیئٍ (بِنْتِ اَبِی طَالِبٍ) ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شَرِبَ شَرَابًا فَنَاوَلَہَا لِتَشْرَبَ، فَقَالَتْ: إِنِّی صَائِمَۃٌ وَلٰکِنِّیْ کَرِھْتُ اَنَّ اَرُدَّ سُؤْرَکَ، فَقَالَ: یَعْنِی ((إِنْ کَانَ قَضَائً مِنْ رَمَضَانَ فَاقْضِییَوْمًا مَکَانَہُ، وَإِنْ کَانَ تَطَوُّعًا فَإِنْ شِئْتِ فَاقْضِیْ وَإِنْ شِئْتِ فَلَا تَقْضِیْ۔ (مسند احمد: ۲۷۴۴۹)

۔ سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں:رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک مشروب پیا اور مجھے بھی دیا۔ میں نے بعد میں کہا: میں تو روزے سے تھی، لیکن آپ کے جوٹھے کو چھوڑنا گوارا نہیں تھا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر یہ روزہ ماہِ رمضان کی قضاء کا تھا تواس کے عوض ایک روزہ رکھ لینا اور اگر یہ نفلی تھا تو تمہاری مرضی ہے کہ قضائی دو یا نہ دو۔
Haidth Number: 3896
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۸۹۶) تخر یـج: قال الالبانی: صحیح (صحیحہ:۲۸۰۲)۔ اخرجہ الترمذی: ۷۳۱(انظر: ۲۶۹۱۰)

Wazahat

Not Available