Blog
Books
Search Hadith

اللہ کے مہینے محرم کے روزے اور ان کی فضیلت

۔ (۳۹۰۰) عَنِ النَّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِعَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: یَا اَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ! اَیُّ شَہْرٍ تَاْمُرُنِیْ اَنْ اَصُوْمَ بَعْدَ رَمَضَانَ؟ فَقَالَ: مَا سَمِعْتُ اَحَدًا سَاَلَ عَنْ ہٰذَا بَعْدَ رَجُلٍ سَاَلَ رَسُوْلَ اللّہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَیُّ شَہْرٍ تَاْمُرُنِیْ اَنْ اَصُوْمَ بَعْدَ رَمَضَانَ؟ فَقَالَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنْ کُنْتَ صَائِمًا شَہْرًا بَعْدَ رَمَضَانَ فَصُمِ الْمُحَرَّمَ فَإِنَّہُ شَہْرُاللّٰہِ، وَفِیْہِیَوْمٌ تَابَ عَلٰی قَوْمٍ، وَیَتُوْبُ فِیْہِ عَلٰی قَوْمٍ۔)) (مسند احمد: ۱۳۲۲)

۔ نعمان بن سعد کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: اے امیر المومنین! آپ مجھے رمضان کے بعد کون سے مہینے کے روزے رکھنے کا حکم دیں گے؟ انہوں نے کہا: میں نے کسی کو یہ سوال کرتے ہوئے نہیں سنا، ما سوائے ایک آدمی کے، اس نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہی سوال کرتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول! ماہِ رمضان کے بعد آپ مجھے کس مہینے کے روزے رکھنے کا حکم دیں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تم رمضان کے بعد روزے رکھنا چاہتے ہو تو ماہِ محرم کے روزے رکھو، یہ اللہ کا مہینہ ہے، اللہ تعالیٰ نے اسی ماہ میں ایک قوم کی توبہ قبول کی تھی اور ایک قوم کی توبہ قبول کرے گا۔
Haidth Number: 3900
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۹۰۰) تخر یـج: اسنادہ ضعیف لضعف عبد الرحمن بن اسحاق الواسطی وجھالۃ النعمان بن سعد۔ اخرجہ الترمذی: ۷۴۱(انظر: ۱۳۲۲)

Wazahat

فوائد:… تعظیم کے لیے ماہِ محرم کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کی گئی ہے۔ جیسے بیت اللہ (اللہ کا گھر) کعبہ کے لیے ناقۃ اللہ (اللہ کی اونٹنی) صالح علیہ السلام کی اونٹنی کے لیے اور روح اللہ (اللہ کی روح) عیسیٰ علیہ السلام کے لیے بولتے ہیں۔ (عبداللہ رفیق)