Blog
Books
Search Hadith

یوم عاشوراء کی فضیلت اور فرضیت ِ رمضان سے قبل اس کے روزے کی تاکید کا بیان

۔ (۳۹۱۰) عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَیْفِیِّ نِ الْاَنْصَارِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِییَوْمِ عَاشُوْرَائَ ،فَقَالَ: ((اَصُمْتُمْ یَوْمَکُمْ ھٰذَا؟)) فَقَالَ: بَعْضُہُمْ: نَعَمْ، وَقَالَ: بَعْضُہُمْ: لاَ، قَالَ: ((فَاَتِمُّوْا بَقِیَّۃَیَوْمِکُمْ ھٰذَا۔)) وَاَمَرَہُمْ اَنْ یُؤْذِنُوْا اَہْلَ الْعَرُوْضِ اَنْ یُتِمُّوایَوْمَہُمْ ذَالِکَ۔ (مسند احمد: ۱۹۶۸۰)

۔ سیدنا محمد بن صیفی انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یومِ عاشوراء کو ہمارے ہاں تشریف لائے اور پوچھا: کیا تم لوگوں نے آج روزہ رکھا ہے؟ بعض نے کہا: جی ہاں، اور بعض نے کہا: جی نہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بہرحال بقیہ دن کا روزہ پورا کرو۔ نیز آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو حکم دیا کہ وہ اہلِ عَروض کو بھی اطلاع کر دیں کہ وہ بھی اس دن کا روزہ مکمل کریں۔
Haidth Number: 3910
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۹۱۰) تخر یـج: اسنادہ صحیح۔ اخرجہ ابن ماجہ: ۱۷۳۵، والنسائی: ۴/ ۱۹۲(انظر: ۱۹۴۵۱)

Wazahat

فوائد:… ’’عَروض‘‘ کے تعین کے بارے میں دو اقوال ہیں: (۱) اس کا اطلاق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ان کے پڑوس والے شہروں پر ہوتا ہے اور (۲) مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور یمن کو عَروض کہتے ہیں۔