Blog
Books
Search Hadith

یوم عاشوراء کی فضیلت اور فرضیت ِ رمضان سے قبل اس کے روزے کی تاکید کا بیان

۔ (۳۹۱۲) عَنْ یَحْیَی بْنِ ہِنْدٍ، عَنْ اَسْمَائَ بْنِ حَارِثَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَعَثَہُ، فَقَالَ: ((مُرْ قَوْمَکَ بِصِیَامِ ہٰذَا الْیَوْمِ۔)) قَالَ: اَرَاَیْتَ إِنْ وَجَدْتُّہُمْ قَدْ طَعِمُوا، قَالَ: ((فَلْیُتِمُّوا آخِرَ یَوْمِہِمْ)) (مسند احمد:۱۶۰۵۹)

۔ سیدنا اسماء بن حارثہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے حکم دیتے ہوئے فرمایا: اپنی قوم کو آج کے دن کا روزہ رکھنے کا حکم دو۔ انھوںنے کہا: اگر وہ کھانا کھا چکے ہوں تو پھر آپ کی رائے کیا ہو گی؟آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: پھر بھی وہ دن کے آخرییعنی بقیہ حصے کا روزہ رکھ لیں۔
Haidth Number: 3912
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۹۱۲) تخر یـج: صحیح لغیرہ۔ اخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۸۶۹، والبزار: ۱۰۴۸، وابن حبان: ۳۶۱۸، والحاکم: ۳/ ۵۹۲ (انظر: ۱۵۹۶۳)

Wazahat

Not Available