Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ماہِ شعبان میں بکثرت روزے رکھنے اور اس مہینے میں روزوں کی فضیلت

۔ (۳۹۳۵) وَعَنْہَا اَیْضًا قَالَتْ: مَا کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَصُوْمُ مِنْ شَہْرٍ مِنَ السَّنَۃِ اَکْثَرَ مِنْ صِیَامِہِ فِی شَعْبَانَ، کَانَ یَصُوْمُہُ کُلَّہُ۔ (مسند احمد: ۲۵۰۴۹)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سال کے کسی مہینہ میں شعبان سے زیادہ روزے نہیں رکھتے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم گویا پورے شعبان کے روزے رکھتے تھے۔
Haidth Number: 3935
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۹۳۵) تخر یـج: انظر الحدیث السابق

Wazahat

فوائد:… ان روایات میں ’’کُلٌّ‘‘ اور اس کے معانی پر دلالت کرنے والے دوسرے الفاظ مجازی معنی میں استعمال ہوئے ہیں، ان سے مراد اکثر دنوں کے روزے رکھنا ہیں۔