Blog
Books
Search Hadith

ہر ماہ کے ابتدائی تین دنوں میں روزے رکھنے کا بیان

۔ (۳۹۶۲) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ (یَعْنِی ابْنَ مَسْعُوْدٍ) ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَصُوْمُ ثَلَاثَۃَ اَیَّامٍ مِنْ غُرَّۃِ کُلِّ ہِلَالٍ، وَقَلَّمَا کَانَ یُفْطِرُیَوْمَ الْجُمَعَۃِ۔ (مسند احمد: ۳۸۶۰)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہر ماہ کے ابتدائی تین دنوں میں روزہ رکھا کرتے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جمعہ کے روز تو کم ہی افطار کرتے تھے۔
Haidth Number: 3962
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۹۶۲) اسنادہ حسن۔ اخرجہ ابوداود: ۲۴۵۰، وابن ماجہ: ۱۷۲۵، والترمذی: ۷۴۲(انظر: ۳۸۶۰)

Wazahat

فوائد:… جمعہ کے روز کییہ تاویل کی جائے گی کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس سے پہلے یا اس کے بعد بھی روزہ رکھتے ہوں گے، کیونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے صرف جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ مہینے کے شروع میں ہی تین دنوں کے روزے رکھ لینا، نیکی کی رغبت رکھنے کا یہی تقاضا ہے۔ مختلف آیات و احادیثیہ رغبت دلائی گئی ہے کہ انسان کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داریوں کو جلدی جلدی اد اکر لے، کیونکہ مصروفیت، موت اور بیماری کا کوئی علم نہیں۔