Blog
Books
Search Hadith

ماہِ شوال کے چھ روزوں کا بیان

۔ (۳۹۶۵) عَنْ ثَوْبَانَ مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ صَامَ َرَمَضَانَ، فَشَہْرٌ بِعَشَرَۃِ اَشْہُرٍ، وَصِیَامُ سِتَّۃِ اَیَّامٍ بَعْدَ الْفِطْرِ، فَذَالِکَ تَمَامُ صِیَامِ السَّنَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۷۷۶)

۔ مولائے رسول سیدنا ثوبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے ماہِ رمضان کے روزے رکھے، تویہ ایک مہینہ ثواب میں دس مہینوں کے برابر ہو جائے گا اور پھر افطارییعنی عید الفطر کے بعد چھ روزے رکھ لیے تو یہ ثواب کے لحاظ سے پورے سال کے روزے ہو جائیں گے۔
Haidth Number: 3965
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۹۶۵) تخر یـج: حدیث صحیح۔ اخرجہ ابن ماجہ: ۱۷۱۵(انظر: ۲۲۴۱۲)

Wazahat

فوائد:… رمضان کے مکمل اور شوال کے چھ، کل (۳۶) روزے بنتے ہیں اور ہر نیکی کا ثواب دس گنا ملتا ہے، اس اعتبار سے ایسے آدمی کو (۳۶۰) یعنی ایک سال کے روزوں کا ثواب ملتا ہے۔ شوال کے چھ روزوں کے لیے ضروری نہیں کہ وہ عید الفطر کے فوراً بعد شروع کئے جائیں اور نہ یہ ضروری ہے کہ وہ لگاتار رکھے جائیں، پورے مہینے میں جیسے آسانی ہو، چھ کی گنتی پوری کر لی جائے۔