Blog
Books
Search Hadith

ہفتہ اور اتوار کے روزوں کا بیان

۔ (۳۹۶۸) عَنْ کُرَیْبٍ اَنَّہُ سَمِعَ اُمَّ سَلَمَۃَ (زَوْجَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا تَقُوْلُ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَصُوْمُیَوْمَ السَّبْتِ وَیَوْمَ اْلاَحْدِ اَکْثَرَ مِمَّا یَصُوْمُ مِنَ الْاَیَّامِ وَیَقُوْلُ: ((إِنَّہُمَا عِیْدَا الْمُشْرِکِیْنَ، فَاَنَا اُحِبُّ اَنْ اُخَالِفَہُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۷۲۸۶)

۔ سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنے روزے والے دوسرے دنوں کی بہ نسبت ہفتہ اور اتوار کا بکثرت روزہ رکھتے تھے، نیز آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے بارے میں فرمایا: یہ مشرکوںیعنییہود و نصاریٰ کی عیدوں کے دن ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ ان کی مخالفت کروں۔
Haidth Number: 3968
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۹۶۸) تخر یـج: اسنادہ حسن۔ اخرجہ النسائی فی ’’الکبری‘‘: ۲۷۷۶، وابن حبان: ۳۶۴۶، وابن خزیمۃ: ۲۱۶۷، ، والحاکم: ۱/ ۴۳۶، والبیھقی: ۴/ ۳۰۳ (انظر: ۲۶۷۵۰)

Wazahat

فوائد:… آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بڑی سختی کے ساتھ صرف ہفتہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے، پہلے یہ احادیث گزر چکی ہیں، اس حدیث کے مطابق آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِن دو دنوں کا اکٹھا روزہ رکھتے ہوں گے، حدیث نمبر (۳۸۶۹) کے باب میں اس موضوع سے متعلقہ احادیث گزر چکی ہیں۔