Blog
Books
Search Hadith

حاجیوں کے علاوہ دوسرے لوگوں کے لیے ذوالحجہ کے نو دنوں کے اور یومِ عرفہ کے روزوں کا بیان

۔ (۳۹۸۰) عَنْ عَطَائِ نِ الْخُرَاسَانِیِّ اَنَّ عَبْدَالرَّحْمٰنِ بْنَ اَبِیْ بَکْرٍ دَخَلَ عَلٰی عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا یَوْمَ عَرَفَۃَ وَہِیَ صَائِمَۃٌ وَالْمَائُ یُرَشُّ عَلَیْہَا، فَقَالَ لَہُ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ: اَفْطِرِیْ، فَقَالَتْ: اُفْطِرُ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((إِنَّ صَوْمَ یَوْمِ عَرَفَۃَیُکَفِّرُ الْعَامَ الَّذِیْ قَبْلَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۵۴۸۳)

۔ سیدناعبدالرحمن بن ابی بکر،سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما کے پاس عرفہ کے دن گئے جبکہ انھوں نے روزہ رکھا ہوا تھا اور (گرمی کی شدت کی وجہ سے) ان پر پانی ڈالا جا رہا تھا، سیدنا عبدالرحمن ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے کہا: آپ روزہ توڑ دیں، لیکن انھوں نے کہا: میں روزہ کیسے توڑ دوں، جبکہ میں نے تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: عرفہ کا روزہ گزشتہ سال کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔
Haidth Number: 3980
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۹۸۰) تخر یـج: اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، عطاء الخراسانی لم یسمع من عائشۃ (انظر: ۲۴۹۷۰)

Wazahat

فوائد:… عرفہ کے دن سے مراد (۹) ذوالحجہ کا دن ہے، جس دن حجاج کرام عرفہ کے میدان میں جمع ہوتے ہیں، اس دن کا روزہ گزشتہ اور آئندہ دو سالوں کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے۔