Blog
Books
Search Hadith

حجاج کرام کے لیے نو ذوالحجہ کے روزے کی کراہت کا بیان

۔ (۳۹۸۱) عَنْ عِکْرِمَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی اَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ فِی بَیْتِہِ فَسَاَلْتُہُ عَنْ صَوْمِ یَوْمِ عَرَفَۃَ بِعَرَفَاتٍ فَقَالَ: نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ صَوْمِ عَرَفَۃَ بِعَرَفَاتٍ۔ (مسند احمد: ۹۷۵۹)

۔ مولائے ابن عباس جنابِ عکرمہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی خدمت میں ان کے گھر پر حاضر ہوا اور ان سے یوم عرفہ کے روزے کے بارے میں پوچھا، انہوں نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عرفات کے میدان میں عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔
Haidth Number: 3981
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۹۸۱) تخر یـج: اسنادہ حسن ولم ار لمضعفہ حجۃ۔ اخرجہ ابوداود: ۲۴۴۰، والنسائی: ۲۸۳۰، وابن ماجہ: ۱۷۳۲(انظر: ۹۷۶۰)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث میں فریضۂ حج میں مصروف لوگوں کو عرفہ کے دن کا روزہ رکھنے سے منع کیا جا رہا ہے، اس کی حکمتیں اپنی جگہ پر واضح ہیں۔ سفر کی مشقت، ذکر کی کثرت اور دوسرے لوگوں کی خدمت کا تقاضہ یہی ہے کہ روزہ نہ رکھا جائے۔