Blog
Books
Search Hadith

حجاج کرام کے لیے نو ذوالحجہ کے روزے کی کراہت کا بیان

۔ (۳۹۹۰) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ): عَنِ ابْنِ عَبَّاسَ دَعَا اَخَاہُ عُبَیْدَ اللّٰہِ یَوْمَ عَرَفَۃَ إِلٰی طَعَامٍ، قَالَ: إِنِّی صَائِمٌ، قَالَ: إِنَّکُمْ اَئِمَّۃٌ، (وَفِی لَفْظٍ: اَہْلُ بَیْتٍ) یُقْتَدٰی بِکُمْ قَدْ رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دَعَا بحِلِاَبٍ فِی ہٰذَا الْیَوْمِ فَشَرِبَ۔ (مسند احمد: ۳۲۳۹)

۔ (دوسری سند) سیدنا عبدا للہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے عرفہ کے دن اپنے بھائی عبید اللہ کو کھانے کے لیے بلایا، لیکن انہوں نے کہا: میں روزہ سے ہوں، یہ سن کر انھوں نے کہا: : تم لوگ تو دوسروں کے پیشوا اور اہل بیت ہو، اس وجہ سے تمہاری اقتدا کی جاتی ہے، میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس دن کو دودھ منگوا کر پیا تھا۔
Haidth Number: 3990
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۳۹۹۰) تخر یـج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… ان احادیث سے ثابت ہوا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور خلفائے راشدین نے حج کے موقع پر عرفہ والے دن روزہ نہیں رکھا تھا۔ البتہ حج تمتع کرنے والے جس حاجی کے پاس ہدی کاجانور نہیں ہو گا، وہ ذوالحجہ کی (۹، ۱۱، ۱۲، ۱۳) تاریخوں میں روزہ رکھ سکتا ہے۔