Blog
Books
Search Hadith

استحاضہ والی خاتون سمیت عورتوں کے اعتکاف کے جواز کا بیان

۔ (۴۰۰۷) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: اِعْتَکَفَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِمْرَاَۃٌ مِنْ اَزْوَاجِہِ مُسْتَحَاضَۃٌ فَکَانَتْ تَرَی الصُّفْرَۃَ وَالْحُمْرَۃَ، فَرُبَّمَا وَضَعْنَا الطَّسْتَ تَحْتَہَا وَہِیَ تُصَلِّی۔ (مسند احمد: ۲۵۵۱۲)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ایک اہلیہ نے اعتکاف کیا، حالانکہ وہ مستحاضہ تھیں، ان کو زردی اور سرخی مائل خون آتا تھا، بسا اوقات تو ہم ان کے نیچے تھال رکھتیں، جبکہ وہ نماز ادا کر رہی ہوتی تھیں۔
Haidth Number: 4007
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۰۰۷) تخر یـج: اخرجہ البخاری: ۳۱۰، ۲۰۳۷(انظر: ۲۴۹۹۸)

Wazahat

فوائد:… استحاضہ: وہ خون ہے، جو کسی رگ کے پھٹنے کی وجہ سے عورت کی شرمگاہ سے خارج ہوتا ہے، یہ خون حیض اور نفاس کے خون کے علاوہ ہوتا ہے، ایسی عورت کو مستحاضہ کہتے ہیں اور یہ صوم و صلاۃ سے مستثنی نہیں ہوتی۔