Blog
Books
Search Hadith

رمضان کی ستائیسویں رات کے شب ِ قدر ہونے اور اس کی علامتوں کا بیان

۔ (۴۰۴۳) عَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ عَنْ اَبِی ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قُمْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَیْلَۃَ ثَلَاثٍ وَعِشْرِیْنَ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ إِلٰی ثُلُثِ اللَّیْلِ الْاَوَّلِ ثُمَّ قَالَ: ((لَا اَحْسَبُ مَا تَطْلُبُوْنَ إِلَّاوَرَائَ کُمْ۔)) ثُمَّ قُمْنَا مَعَہُ لَیْلَۃَ خَمْسٍ وَعِشْرِیْنَ إِلٰی نِصْفِ اللَّیْلِ، ثُمَّ قَالَ: ((لَا اَحْسَبُ مَا تَطْلُبُوْنَ إِلَّا وَرَائَ کُمْ۔)) فَقُمْنَا مَعَہُ لَیْلَۃَ سََبْعٍ وَعِشْرِیْنَ حَتَّی اَصْبَحَ وَسَکَتَ۔ (مسند احمد: ۲۱۸۹۹)

۔ سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے ماہِ رمضان کی تئیسویں رات کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ رات کے پہلے ایک تہائی تک قیام کیا، لیکن پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ تم جس چیز کو تلاش کر رہے ہو، وہ بعد میں آئے گی۔ پس ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ پچیسویں رات کو نصف رات تک قیام کیا، لیکن پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ تم جس رات کے متلاشی ہو وہ اس کے بعد ہوگی۔ سو ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ستائیسویںشب کو صبح تک قیام کیا، اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خاموش رہے۔
Haidth Number: 4043
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۰۴۳) تخر یـج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم۔ اخرجہ ابن خزیمۃ: ۲۲۰۵(انظر: ۲۱۵۶۶)

Wazahat

فوائد:… ستائیسویںشب کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا خاموش ہو جانا اور اگلی طاق رات کی طرف رہنمائی نہ کرنا، اس ثابت ہو رہا ہے کہ یہی شب ِ قدر ہو گی۔