Blog
Books
Search Hadith

رمضان کی ستائیسویں رات کے شب ِ قدر ہونے اور اس کی علامتوں کا بیان

۔ (۴۰۴۷) عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَجُلاً اَتَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: یَا نَبِیَّ اللّٰہِ! إِنِّیْ شَیْخٌ عَلِیْلٌ،یَشُقُّ عَلَیَّ الْقِیَامُ فَاْمُرْنِیْ بِلَیْلَۃٍ لَعَلَّ اللّٰہَ یُوَفِّقُنِیْ فِیْہَا لَیْلَۃَ الْقَدْرِ، قَالَ: ((عَلَیْکَبِالسَّابِعَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۱۴۹)

۔ سیدناعبداللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آیا اوراس نے کہا: اے اللہ کے نبی! میں بوڑھا اوربیمار آدمی ہوں، میرے لیے قیام کرنا مشکل ہے، لہذا آپ میرے لیے کسی ایک رات کا تعین کر دیں، شاید اللہ تعالیٰ مجھے اس میں شب ِ قدر کی سعادت سے نواز دے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ساتویںیعنی ستائیسویں رات کا اہتمام کرو۔
Haidth Number: 4047
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۰۴۷) اسنادہ صحیح علی شرط البخاری۔ اخرجہ الطبرانی: ۱۱۸۳۶، والبیھقی: ۴/ ۳۱۲(انظر: ۲۱۴۹)

Wazahat

فوائد:… اس حدیث سے معلوم ہوا کہ شب ِ قدر کا زیادہ امکان ستائیسویں تاریخ کی رات کو ہوتا ہے۔