Blog
Books
Search Hadith

رمضان کی ستائیسویں رات کے شب ِ قدر ہونے اور اس کی علامتوں کا بیان

۔ (۴۰۵۰) عَنْ اَبِی ہُرَیْرَۃِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ فِی لَیْلَۃِ الْقَدْرِ: ((إِنَّہَا لَیْلَۃُ سَابِعَۃٍ اَوْ تَاسِعَۃٍ وَعِشْرِیْنَ، إِنَّ الْمَلَائِکَۃَ تِلْکَ اللَّیْلَۃَ فِی اْلاَرْضِ اَکْثَرُ مِنْ عَدَدِ الْحَصٰی۔)) (مسند احمد: ۱۰۷۴۵)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے شب ِ قدر کے بارے میں فرمایا: یہ ستائیسویںیا انتیسویں رات ہوتی ہے، اس شب کو کنکریوں کی تعداد سے بھی زیادہ فرشتے زمین پر اترتے ہیں۔
Haidth Number: 4050
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۰۵۰) تخر یـج: اسنادہ محتمل للتحسین ۔ اخرجہ البزار: ۱۰۳۰، وابن خزیمۃ: ۲۱۹۴، والطبرانی فی ’’الاوسط‘‘: ۲۵۴۳، والطیالسی: ۲۵۴۵(انظر: ۱۰۷۳۴)

Wazahat

فوائد:… پچھلے چھ سات ابواب سے شب ِ قدر کے تعین کے بارے میں احادیث ِ مبارکہ کا سلسلہ جاری ہے، ان تمام احادیث کا خلاصہ یہ ہے: شب ِ قدر کو تلاش کرنے کے لیے رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں کا قیام کیا جائے۔ ان میں سے کوئی رات، شب ِ قدرکے ساتھ خاص نہیں ہے، بلکہ یہ رات منتقل ہوتی رہتی ہے، جیسا کہ حدیث نمبر (۴۰۳۳، ۴۰۳۵) سے ثابت ہوا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے عہدِ مبارک میں رمضان کی اکیس اور تئیس تاریخ کو شب ِ قدر تھی اور آخری باب کی احادیث سے ستائیسویںشب کے حق دلائل ملتے ہیں۔ شب ِ قدر کازیادہ امکان ستائیس تاریخ کو ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ صرف اس رات کو قیام کا خصوصی اہتمام کیاجائے اور باقی طاق راتوں سے غفلت برتی جائے۔ لیلۃ القدر کی علامتیں حدیث نمبر (۴۰۲۲) میں بیان ہو چکی ہیں۔