Blog
Books
Search Hadith

حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان

۔ (۴۰۶۳) عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیْمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّیْمِیِّ عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((إِنْ کَانَ قَالَہُ جِہَادُ الْکَبِیْرِ وَالضَّعِیْفِ وَالْمَرْأَۃِ الْحَجُّ وَالْعُمْرَۃُ۔)) (مسند احمد: ۹۴۴۰)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بوڑھے، کمزور اور عورت کا جہاد حج اور عمرہ ہے۔
Haidth Number: 4063
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۰۶۳) اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، محمد بن ابراہیم التیمی لم یدرک ابا ھریرۃ۔ أخرجہ النسائی: ۵/ ۱۱۳(انظر: ۹۴۵۹)

Wazahat

فوائد: …سنن نسائی میںاس روایت کے الفاظ یوں ہیں: ((جِہَادُ الْکَبِیْرِ وَالصَّغِیْرِ وَالضَّعِیْفِ وَالْمَرْأَۃِ الْحَجُّ وَالْعُمْرَۃُ۔)) اس میں ’’إِنْ کَانَ قَالَہُ‘‘ کے الفاظ نہیں ہیں۔اس موضوع سے متعلقہ ایک اہم حدیث درج ذیل ہے: سیدنا ابو سعید خدری اور سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ اللّٰہَ یَقُوْلُ: إِنَّ عَبْدًا أَصْحَحْتُ لَہٗجِسْمَہٗ،وَوَسَّعْتُعَلَیْہِ فِیْ الْمَعِیْشَۃِ، تَمْضِیْ عَلَیْہِ خَمْسَۃُ أَعْوَامٍ لَایَفِدُ إِلَیَّ، لَمَحْرُوْمٌ۔)) (بیہقي۵/ ۲۶۲، ابن حبان: ۹۶۰، صحیحہ: ۱۶۶۲) ’’اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:میں نے ایک بندے کا جسم تندرست رکھا، اس کی معیشت میں وسعت پیدا کی، لیکن اس حالت میں پانچ سال بیت گئے اوروہ میری طرف نہیں آیا، ایسا آدمی محروم ہے۔‘‘