Blog
Books
Search Hadith

حج کی فرضیت کا بیان

۔ (۴۰۶۷) عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ الْفَضْلِ، اَوْ أَحَدِہِمَا عَنِ الْآخَرِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ فَلْیَتَعَجَّلْ، فَإِنَّہُ قَدْ یَمْرَضُ الْمَرِیْضُ وَتَضِلُّ الضَّالَّۃُ وَتَعْرِضُ الْحَاجَۃُ۔)) (مسند احمد: ۱۸۳۴)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس، سیدنا فضل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت کرتے ہیںیا (راوی کو شک ہے) ان میں سے کوئی ایک دوسرے سے روایت کرتا ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی حج کرنا چاہتا ہو وہ جلدی کرے،کیونکہ وہ بیمار ہو سکتا ہے ، سواری گم ہو سکتی ہے یا کوئی اور مجبوری پیش آ سکتی ہے۔
Haidth Number: 4067
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۰۶۷) تخریج: حدیث حسن۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۲۸۸۳(انظر: ۱۸۳۴)

Wazahat

فوائد: …اللہ تعالی نے جن لوگوں کو صحت اور دولت سے نواز رکھا ہے، ان کو چاہیے کہ وہ لیت و لعل سے باز آکر پہلی فرصت میں فریضۂ حج کی تکمیل کریں۔