Blog
Books
Search Hadith

عمر رسیدہ اور مستقل بیمار پر حج کے فرض ہونے کا بیان، بشرطیکہ ان کی طرف سے نیابت ممکن ہو اور میت کی طرف سے حج کے جواز کا بیان، جبکہ اس پر واجب ہو

۔ (۴۰۷۵)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانِ) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ قَالَ: کُنْتُ رَدِیْفَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَسَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنَّ أَبِیْ أَوْ أُمِّی شَیْخٌ کَبِیْرٌ لَا یَسْتَطِیْعُ الْحَجَّ، فَذَکَرَ الْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۱۸۱۳)

۔ (دوسری سند) سیدنافضل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے سواری پر سوار تھا کہ ایک آدمی نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: میرا والد یا والدہ اس قدر بوڑھے ہیں کہ وہ حج کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے،… ۔
Haidth Number: 4075
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۰۷۵) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد: …سائل مرد تھا یا خاتون اور باپ کے بارے میں سوال کیا گیایا ماں کے بارے یا دونوں کے بارے میں؟ اس ضمن میں مختلف روایات موجود ہیں، حافظ ابن حجر نے اس صورتحال کا یہ جواب دیا ہے: تمام طرق کو جمع کرنے سے جو بات مجھے معلوم ہو رہی ہے، وہ یہ ہے کہ سائل مرد تھا،لیکن اس کے ساتھ اس کی بیٹی بھی تھی اور اس نے بھی سوال کیا تھا اور اس مجلس میں باپ اور ماں دونوں کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔ (فتح الباری: ۴/ ۶۸)