Blog
Books
Search Hadith

عمر رسیدہ اور مستقل بیمار پر حج کے فرض ہونے کا بیان، بشرطیکہ ان کی طرف سے نیابت ممکن ہو اور میت کی طرف سے حج کے جواز کا بیان، جبکہ اس پر واجب ہو

۔ (۴۰۷۶) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: جَائَ رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمَ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: إِنَّ أَبِیْ أَدْرَکَہُ الْإِسْلَامُ وَہُوَ شَیْخٌ کَبِیْرٌ لَا یَسْتَطِیْعُ رُکُوْبَ الرَّحْلِ وَالْحَجُّ مَکْتُوْبٌ عَلَیْہِ، اَفَأَحُجُّ عَنْہُ؟ قَالَ: ((أَنْتَ أَکْبَرُ وَلَدِہِ؟)) قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: ((أَرَأَیْتَ لَوْ کَانَ عَلٰی أَبِیْکَ دَیْنٌ فَقَضَیْتَہُ عَنْہُ أَکَانَ ذٰلِکَ یُجْزِیئُ عَنْہُ؟)) قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: ((فَاحْجُجْ عَنْہُ۔)) (مسند احمد: ۱۶۲۲۴)

۔ سیدناعبد اللہ بن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ خثعم قبیلے کا ایک آدمی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور کہا: میرا والد مسلمان ہے،لیکن وہ اس قدر بوڑھا ہو چکا ہے کہ سواری پر سوار ہونے کی طاقت بھی نہیں رکھتا، جبکہ اس پر حج بھی فرض ہو چکا ہے، تو آیا میں اس کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم اس کے سب سے بڑے بیٹے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں۔آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اچھا بتلائو اگر تمہارے والد کے ذمہ قرض ہوتا اور تم اس کی طرف سے ادا کرتے ،تو کیا وہ اس کی طرف سے ادا ہو جاتا؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھرتم اس کی طرف سے حج کرو ہو۔
Haidth Number: 4076
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۰۷۶) تخریج: حدیث صحیح دون قولہ: ’’انت اکبر ولدہ‘‘ انفرد بھذہ اللفظۃیوسف بن الزبیر، ولم یتابعہ احد علیھا، وھو ممن لا یحتمل تفردہ۔ أخرجہ النسائی: ۵/۱۱۷(انظر: ۱۶۱۲۵)

Wazahat

Not Available