Blog
Books
Search Hadith

زادِ راہ اور سواری کی دستیابی کے ساتھ ساتھ راستے کا پرامن ہونا اور عورت کے ساتھ محرم کا ہونا حج کی استطاعت میں سے ہے

۔ (۴۰۸۸) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ رَابِعٍ) قَالَ: أَخْبَرَنِیْ رَسُوْلُ مَرْوَانَ الَّذِیْ أُرْسِلَ إِلٰی أُمِّ مَعْقِلٍ قَالَ: قَالَتْ: جَائَ أَبُوْ مَعْقِلٍ مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَاجًّا، فَلَمَّا قَدِمَ أَبُوْ مَعْقِلٍ قَالَ: قَالَتْ أُمُّ مَعْقِلٍ: قَدْ عَلِمْتَ أَنَّ عَلَیَّ حَجَّۃً، وَأَنَّ عِنْدَکَ بَکْرًا فَأَعْطِنِیْ فَلِاَحُجَّ عَلَیْہِ، قَالَ: فَقَالَ لَہَا: إِنَّکَ قَدْ عَلِمْتِ أَنِّیْ قَدْ جَعَلْتُہُ فِیْ سَبِیْلِ للّٰہِ، قَالَتْ: فَأَعْطِنِیْ صِرَامَ نَخْلِکَ، قَالَ: قَدْ عَلِمْتِ أَنَّہُ قُوتُ أَہْلِی، قَالَتْ: فَإِنِّی مُکَلِّمَۃٌ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَذَاکِرَتُہُ لَہُ، قَالَ: فَانْطَلَقَا یَمْشِیَانِ حَتّٰی دَخَلَا عَلَیْہِ، قَالَ: فَقَالَتْ لَہُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ عَلَیَّ حَجَّۃً وَإِنَّ لِأَبِیْ مَعْقِلٍ بَکْرًا، قَالَ أَبُوْ مَعْقِلٍ: صَدَقَتْ جَعَلْتُہُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ، قَالَ: ((أَعْطِہَا فَلْتَحُجَّ فَإِنَّہُ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ۔)) قَالَ فَلَمَّا أَعْطَاہَا الْبَکْرَ قَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّی امْرَأَۃٌ قَدْ کَبِرْتُ وَسَقِمْتُ فَہَلْ مِنْ عَمَلٍ یُجْزِیئُ عَنِّیَ مِنْ حَجَّتِی؟ قَالَ: فَقَالَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((عُمْرَۃٌ فِیْ رَمَضَانَ تُجْزِیئُ لِحَجَّتِکِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۴۸)

۔ (چوتھی سند) ابوبکر بن عبد الرحمن کہتے ہیں: مروان نے جس قاصد کو سیدہ ام معقل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کی طرف بھیجا تھا، اس نے مجھے بیان کیا کہ سیدہ ام معقل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: سیدنا ابو معقل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ حج کو جانے لگے، جب وہ گھر آئے تو میں نے کہا: آپ جانتے ہیں کہ مجھ پر بھی حج فرض ہے اور آپ کے پاس ایک اونٹ ہے، آپ وہ مجھے دے دیں تاکہ میں بھی حج کر سکوں۔انھوں نے کہا: تم جانتی ہو کہ میںاسے اللہ کی راہ میں وقف کر چکا ہوں، اس لیے وہ آپ کو نہیں دیا جا سکتا۔ سیدہ ام معقل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: تو پھر آپ نے جو کھجوریں چن لی ہیں، وہ مجھے دے دیں، انھوں نے کہا: تم جانتی ہو کہ وہ تو میرے اہل و عیال کی خوراک ہیں، سیدہ ام معقل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: تو پھر میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس کا ذکر کرتی ہوں۔چنانچہ وہ دونوں چل پڑے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پہنچ گئے۔ سیدہ ام معقل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھ پر حج فرض ہے اور ابو معقل کے پاس ایک اونٹ بھی ہے۔ سیدنا ابو معقل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اس کی بات درست ہے ،مگر میں تو اسے اللہ کی راہ میں وقف کر چکا ہوں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم وہ اونٹ اسے دے دو، تاکہ یہ اس پر حج کر سکے، اور حج بھی اللہ تعالی کی راہ میں سے ہے۔ جب سیدنا ابو معقل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اسے اونٹ دے دیا تو وہ کہنے لگی: اے اللہ کے رسول! میں اب کافی عمر رسیدہ ہو چکی ہوں اور بیمار بھی رہتی ہوں ،کیا کوئی عمل ایساہے جو میرے حج کا عوض بن سکے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ماہِ رمضان میں عمرہ کرنا حج سے کفایت کرے گا۔
Haidth Number: 4088
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۰۸۸) اسنادہ ضعیف بھذہ السیاقۃ، لضعف ابراہیم بن المھاجر، وانظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد: …ابو داود کی صحیح روایت کے الفاظ یہ ہیں: سیدہ ام معقل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجۃ الوداع ادا کیا تو اس وقت ہمارا ایک اونٹ تھا، سیدنا ابو معقل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ نے اس کو اللہ کی راہ (یعنی جہاد) کے لیے وقف کر دیا تھا، ان دنوں ہم بیمار ہو گئے تھے اور سیدنا ابو معقل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌فوت ہو گئے اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِس سفر پر روانہ ہو گئے، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حج سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ’’ام معقل! کس چیز نے آپ کو ہمارے ساتھ نکلنے سے روک لیا تھا؟‘‘ میں نے کہا: ہم نے تیاری تو کی تھی، لیکن سیدنا ابو معقل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌فوت ہو گئے تھے اور دوسری بات یہ تھی کہ جس اونٹ پر ہم حج ادا کرتے تھے، انھوں نے اس کو اللہ کی راہ میں وقف کر دیا تھا۔آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ’’تو کیوں نہیں نکلی ہمارے ساتھ، کیونکہ حج بھی تو فی سبیل اللہ ہے، بہرحال اب تو ہمارے ساتھ والا یہ حج گزر گیا، تم اس طرح کرنا کہ رمضان میں عمرہ کر لینا، کیونکہ وہ بھی حج کی طرح ہے۔‘‘ اِن اور اس موضوع کی دیگر احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ حج کا تعلق بھی فی سبیل اللہ سے ہے، اگر کوئی آدمی کسی چیز کو جہاد کے لیے وقف کر دیتا ہے تو اس کو سفرِ حج و عمرہ میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، حدیث نمبر (۴۰۶۱) میں یہ بات گزر چکی ہے کہ حج اور جہاد دونوں کے لیے جو چیز خرچ کی جائے گی، اس کا ثواب سات سو گنا تک ملے گا اور ہم حدیث (۴۰۶۲) کے فوائد میں یہ بحت کر آئے ہیں کہ خواتین کا حج، اُن کے حق میں جہاد کا حکم رکھتا ہے، فرق صرف یہ ہے کہ جہاد میں لڑنا پڑتا ہے اور حج کا لڑائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ باقی سفر کرنا، کئی مشقتیں برداشت کرنا، راستے کے اخراجات کا بندوبست کرنا اور اہل و عیال سے دور ہونا، یہ تمام امور جیسے جہاد میں ہیں، اس طرح حج وعمرہ کے سفر میں ہیں۔