Blog
Books
Search Hadith

زادِ راہ اور سواری کی دستیابی کے ساتھ ساتھ راستے کا پرامن ہونا اور عورت کے ساتھ محرم کا ہونا حج کی استطاعت میں سے ہے

۔ (۴۰۹۲) عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَا یَحِلُّ لَاِمْرَأَۃٍ تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ تُسَافِرُ یَوْمًا وَلَیْلَۃً (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: تُسَافِرُ لَیْلَۃً، وَفِیْ رِوَایَۃٍ: ثَلَاثَۃَ أَیَّامٍ، وَفِیْ رِوَایَۃٍ: یَوْمًا تَامًا) إِلَّا مَعَ ذِیْ مَحْرَمٍ مِنْ أَہْلِہَا۔)) (مسند احمد: ۷۲۲۱)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے، اس کے لئے حلال نہیں کہ وہ ایک دن رات کا سفر محرم کے بغیر کرے۔ ایک روایت میں صرف ایک رات کا ، ایک روایت میں تین دنوں کا اور ایک روایت میں ایک مکمل دن کے سفر کا ذکر ہے۔
Haidth Number: 4092
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۰۹۲) تخریج: أخرجہ البخاری: ۱۰۸۸، ومسلم: ۱۳۳۹(انظر: ۷۲۲۲)

Wazahat

فوائد: …ارشادِ باری تعالی ہے: {وَلِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا۔} … ’’اور اللہ تعالی کے لیے ان لوگوں پر حج فرض ہے، جو اس کی طرف راہ پا سکتے ہیں۔‘‘ (سورۂ آل عمران: ۹۷) ’’راہ پا سکتے ہیں‘‘ سے مراد یہ ہے کہ آمدو رفت کے سفری اخراجات پورے ہوں، جبکہ پیچھے رہ جانے والے بیوی بچوں کے پاس جائز اخراجات موجود ہوں، راستہ پرامن ہو اور جان و مال محفوظ رہے، صحت و تندرستی کے لحاظ سے سفر کے قابل ہو، نیز عورت کے ساتھ محرم ہو۔ استطاعت میں مطلق طور پر سواری کی شرط نہیں لگائی جا سکتی، پیدل چلنے کی طاقت رکھنے والے سواری نہ ہونے کا عذر پیش نہیں کرسکتے۔