Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کا بیان کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کتنے حج اور کتنے عمرے کیے؟

۔ (۴۱۱۵) عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما قَالَ: سُئِلَ کَمِ اعْتَمَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ قَالَ: مَرَّتَیْنِ ، فَقَالَتْ: عاَئِشَۃُ: لَقَدْ عَلِمَ ابْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدِ اعْتَمَرَ ثَلَاثَۃً، سِوَی الَّتِیْ قَرَغہَاَ بِحَجَّۃِ الْوَدَاعِ۔ (مسند احمد:۵۳۸۳)

۔ مجاہد کہتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ سوال کیا گیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کتنے عمرے کئے تھے؟ تو انہوں نے کہا: دو، لیکن سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے کہا: ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو علم ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حج والے عمرے کے علاوہ کل تین عمرے کئے تھے۔
Haidth Number: 4115
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۱۱۵) تخریج: صحیح بالشواھد ۔ أخرجہ ابوداود: ۱۹۹۲، وأخرجہ البخاری: ۱۷۷۵، ۱۷۷۶، ۴۲۵۳، ۴۲۵۴، ومسلم: ۱۲۵۵ مطولا بلفظ: … یا ام المؤمنین! الا تسمعی ما یقول ابوعبد الرحمن؟ یقول: اعتمر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اربعا، احداھن فی رجب؟ فقالت: یرحم اللہ ابا عبد الرحمن، أما انہ لمیعتمر عمرۃ الا وھو شاھدھا، وما اعتمر شیئا فی رجب۔ (انظر: ۵۳۸۳)

Wazahat

فوائد: … صحیح بخاری کی ایک حدیث کے مطابق سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چار عمروں کا تذکرہ کیا ہے، اس حدیث میں حدیبیہ اور حجۃ الوداع والے عمروں کا تذکرہ نہیں کیا گیا، کیونکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اول الذکر سے روک لیا گیا تھا اور مؤخر الذکر حج کے ساتھ ملا ہوا تھا، دوسرے دو عمروں کی طرح مستقل نہیں تھا۔