Blog
Books
Search Hadith

عمرۂ جعرانہ کا بیان

۔ (۴۱۲۰)عَنْ مُحَرِّشٍ الْکَعْبِیِّ الْخُزَاعِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خَرَجَ لَیْلًا مِنَ الْجِعْرَانَۃِ، حِیْنَ أَمْسٰی مُعْتَمِرًا فَدَخَلَ مَکَّۃَ لَیْلًا فَقَضٰی عُمْرَتَہُ، ثُمَّ خَرَجَ مِنْ تَحْتِ لَیْلَتِہِ فَأَصْبَحَ بِالْجِعْرَانَۃِ کَبَائِتٍ حَتّٰی إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ خَرَجَ مِنَ الْجِعْرَانَۃِ فِیْ بَطْنِ سَرِفَ، حَتّٰی جَامَعَ الطَّرِیْقَ طَرِیْقَ الْمَدِیْنَۃِ بِسَرِفَ، قَالَ مُحَرِّشٌ: فَلِذٰلِکَ خَفِیَتْ عُمْرَتُہُ عَلٰی کَثِیْرٍ مِنَ النَّاسِ (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ:) فَنَظَرْتُ إِلٰی ظَھْرِہِ کَأَنَّہُ سَبِیْکَۃُ فِضَّۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۵۶۰۴)

۔ سیدنا محرش کعبی خزاعی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عمرہ کرنے کے لیے رات کو جعرانہ سے روانہ ہوئے اوررات کو مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ ادا کیا، پھر اسی رات کو وہاں سے نکل آئے اور صبح کے وقت جعرانہ میں تھے، ایسے لگ رہا تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جعرانہ میں ہی رات گزاری ہے، پھر جب سورج ڈھل گیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جعرانہ سے وادیٔ سرف کی طرف نکلے اور سرف سے نکلنے والے مدینہ منورہ والے راستے پر آ گئے۔ سیدنا محرش ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگوں کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اس عمرہ کی اطلاع نہ ہو سکی، ایک روایت میں ہے: میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی پشت مبارک کی طرف دیکھا گویا وہ (صفائی ستھرائی میں) چاندی کی لڑی تھی۔
Haidth Number: 4120
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۱۲۰) اسنادہ حسن۔ أخرجہ ابوداود: ۱۹۹۶، والترمذی: ۹۳۵، والنسائی: ۵/ ۲۰۰ (انظر: ۱۵۵۱۹)

Wazahat

فوائد: … نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے۸ھ میں ہونے والے غزوۂ حنین کی غنیمتیں جعرانہ کے مقام پر تقسیم کی تھیں،یہ مقام مکہ مکرمہ اور طائف کے درمیان ہے اور مکہ مکرمہ سے زیادہ قریب ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس موقع پر راتوں رات عمرہ کر کے واپس آ گئے تھے۔ اس عمرے کا انکار کرنے والوں کو اس کا علم نہیں ہو سکا تھا۔