Blog
Books
Search Hadith

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے حج کی کیفیت کا بیان

۔ (۴۱۲۸) عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ بْنِ سَعِیْدٍ عَنْ أَبِیْہِ، قَالَ: صَدَرْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ یَوْمَ الصَّدَرِ، فَمَرَّتْ بِنَا رُفْقَۃٌیَمَانِیَّۃٌ وَرِحَالُہُمُ الْاُدُمُ وَخُطُمُ إِبِلِہِمْ الْجُرُرُ، فَقَالَ عَبْدُاللّٰہِ بْنُ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما : مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَنْظُرَ إِلٰی أَشْبَہِ رُفْقَۃٍ وَرَدَتِ الْحَجَّ الْعَامَ بِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَصْحَابِہِ إِذَا قَدِمُوْا فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ فَلْیَنْظُرْ إِلٰی ہٰذِہِ الرُّفْقَۃِ۔ (مسند احمد: ۶۰۱۶)

۔ سعید کہتے ہیں: میں سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ہمراہ حج سے واپس آ رہا تھے، ہمارے قریب سے ایکیمنی قافلہ گزرا، ان کے اونٹوں کے پالان چمڑے کے اور مہاریں بالوں کی تھیں، سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: جو شخص اس سال کے حاجیوں میں ایسے لوگوں کو دیکھنا چاہتا ہو جو حجۃ الوداع میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ کے ساتھ بہت زیادہ مشابہت رکھتے ہوں، وہ اس جماعت کو دیکھ لے۔
Haidth Number: 4128
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۴۱۲۸) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین ۔ أخرجہ ابوداود: ۴۱۴۴(انظر: ۶۰۱۶)

Wazahat

Not Available